148

ہارون آباد بندھن میرج ہال میں فرنیچر یونین کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد

ہارون آباد بندھن میرج ہال میں فرنیچر یونین کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) بندھن میرج ہال میں فرنیچر یونین کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت فرنیچر یونین کے صدر حافظ عمیر یاسین نے کی اس اجلاس کا مقصد حکومت وقت نے تاجران پر اضافی 17 فیصد ٹیکس نافذ کیا ہے تاجران کا کہنا ہے ہم تو پہلے سے ہی ٹیکس گزار ہیں جو اشیاء خریدتے ہیں پہلے ٹیکس ادا کرتے ہیں تو پھر یہ 17 فیصد ٹیکس کس مد میں لیا جا رہا ہے

پاکستان کی معاشی حالت پہلے ہی بدحالی کا شکار ہے غریبوں کے گھر چولہے پہلے ہی ٹھنڈے پڑے ہوئے ہیں اوپر سے یہ ظالمانہ ٹیکس لگا دیا گیا ہے ہم اس ٹیکس کو نامنظور اور مسترد کرتے ہیں ہمارا موجودہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس اضافی ٹیکس کے فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے اس اجلاس میں فرنیچرز یونین نے ضلع بھر سے بھرپور شرکت کی جس میں مروٹ، فورٹ عباس کھچی والا، چشتیاں، فقیروالی، بہاولنگر، منچن آباد اور مختلف دور دراز علاقوں سے فرنیچر یونین سے منسلک افراد نے شرکت کی

اس اجلاس میں انجمن تاجران آل پاکستان عہدیداران اور ممبران اور ریجنل یونین جرنلسٹس آف پاکستان تحصیل ہارون آباد کے عہدیدران و ممبران، سٹی پریس کلب کے ممبران و عہدیداران نے خصوصی شرکت کی ماہر قانون دان ہارون آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری غلام نبی سپراء ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن ہارون آباد سعید سجاد گجر، پرنٹ میڈیا و الیکٹرانک میڈیا سمیت معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں