اسلام گڑھ پی ٹی آئی اسلام گڑھ کے نوجوان محترک رہنماء ابرار منیر مغل کو ایڈمنسٹریٹر بنایا جانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا 553

اسلام گڑھ پی ٹی آئی اسلام گڑھ کے نوجوان محترک رہنماء ابرار منیر مغل کو ایڈمنسٹریٹر بنایا جانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

اسلام گڑھ پی ٹی آئی اسلام گڑھ کے نوجوان محترک رہنماء ابرار منیر مغل کو ایڈمنسٹریٹر بنایا جانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

اسلام گڑھ(نامہ نگار)پی ٹی آئی اسلام گڑھ کے نوجوان محترک رہنماء ابرار منیر مغل کو ایڈمنسٹریٹر بنایا جائے،پی ٹی آئی کے جان دیدہ کارکن و ظفر انور کے قریبی ساتھی ابرار منیر مغل کو ایڈمنسٹریٹر بنائے جانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا، نوجوان سیاسی و سماجی رہنما پاکستان تحریک انصاف وسیم قریشی،وقاص گجر،ارسلان سلیمان اور عاقب حسین نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے

کہ میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ اہل ایڈمنسٹریٹر نہ ہونے کی وجہ سے درجنوں مسائل کا شکار ہے ایڈمنسٹریٹرز صرف وقت گزاری کر کے اپنا دور مکمل کرتے رہے ہیں جس کی وجہ سے علاقے کے مسائل جوں کے توں ہیں پی ٹی آئی کی حکومت بننے سے امید روش ہوئی ہے کہ وہ اہل ترین لوگ تعینات کر کے مسائل حل کریں گے اسلام گڑھ میں پی ٹی آئی نے بہترین رزلٹ دیا ہے اور باشعور اور نوجوان اہل کارکن ہی جماعت کا اثاثہ ہیں جنھوں نے پی ٹی آئی کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے جماعت کو چاہیے

کہ وہ اس شخص کو اسلام گڑھ میونسپل ایڈمنسٹریٹر کے قلیدی عہدے پر بٹھائیں جس نے گزشتہ 5 سال جماعتی کارکنوں کی خدمت کی ہو اور ان کے درمیان رہ کر ان کے مسائل حل کیے ہوں ہم وزیراعظم آزادکشمیر اور ظفرانور سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اسلام گڑھ میں اہل اور قابل ورکر کو اس قلیدی عہدے پر ایڈجسٹ کریں جو علاقے کے مسائل حل کر سکے اور علاقے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے محنت کر کے مزید بہتری لائے انھوں نے مزید کہا

کہ تکنیکی بنیادوں پر پورا اترنے والا اور تمام خوبیاں اور اہلیت رکھنے والا سیاسی و سماجی نوجوان رہنما و سینئر صحافی ابرار منیر مغل ہے ہم مرکزی قیادت سے اپیل کرتے ہیں انھیں اس قلیدی عہدے پر ایڈجسٹ کیا جائے وہ اسلام گڑھ کے تمام مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ باقی عام لوگوں سے زیادہ بہتر انداز میں خدمت کرتے ہوئے اسلام گڑھ کے مسائل حل کر سکتے ہیں اور جماعت کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں