گزشتہ دنوں فاوروڈ کوہٹہ سے بیھڈی خواجہ بانڈی جانے والی بد قسمت گاڑی کا بیھڈی مغلاں کے مقام پر حادثہ
اسلام آباد (روپوٹ الیاس اعوان سے )گزشتہ دنوں فاوروڈ کوہٹہ سے بیھڈی خواجہ بانڈی جانے والی بد قسمت گاڑی کا بیھڈی مغلاں کے مقام پر حادثہ جس سے 10 بندے شیدید زخمی ہوےتفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بھیڈی خواجہ بانڈی جانے والی بدقسمت گاڑی کا بہت بڑا ایکسیڈنٹ ہوا جس میں 10 بندے شدید زخمی ہوے تھے ان زخمیوں کو فاروڈ کوئٹہ اور اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ریفر کر دیا گیا تھا
ان زخمیوں میں سے ایک زخمی نمبرادر محمد لطیف کائیاں والوں کے چھوٹے بھائی رفیق شیخ جوشدید زخمی ہو گیا تھا اور C M H راولپنڈی ریفر کر دیا گیا تھا شیخ رفیق کی عیادت کے لئے رہنما پاکستان تحریک انصاف ملک مشتاق احمد C M H راولپنڈی پہنچے اور مریض کی حوصلہ افزائی کی ملک مشتاق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے فاروڈ کہوٹہ سے بیھڈی جانے والی قدیم سڑک جو انگریزوں کے دور کی ھے
آج تک حویلی اور آزاد کشمیر میں کئی حکومتیں آہیں لیکن کسی حکومت اور جو حویلی کے نمائندے جن کو بیھڈی کی عوام اپنے ووٹ بنک سے اسمبلی میں پہنچاتی ھے کبھی بیھڈی والوں پر انکو رحم نہ آیا اور ہر سال اس روڈ پر کہی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں ملک مشتاق نے حویلی کے حکمرانوں سے گزارش کی کے خدا راہ ان لوگوں پر رحم کیا جائے اور انکی باقی ضروریاتِ زندگی کے ساتھ ساتھ سڑک کی بنیادی سہولت دی جاے