خانیوال ڈی پی او محمدعلی وسیم نے چہلم حضرت امام حسین ؓ کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائز ہ لیا 163

خانیوال ڈی پی او محمدعلی وسیم نے چہلم حضرت امام حسین ؓ کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائز ہ لیا

خانیوال ڈی پی او محمدعلی وسیم نے چہلم حضرت امام حسین ؓ کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائز ہ لیا

خانیوال28ستمبر21(سعید احمد بھٹی) ملک بھر کی طرح خانیوال میں بھی حضرت امام حسین ؓاورشہداء کربلاکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے چہلم رایتی عقیدت واحترام سے منایا گیا اس سلسلہ میں ڈی پی او محمدعلی وسیم نے خانیوال پولیس کی جانب سے ضلع بھر کے جلوسوں ومجالس میں کیے گئے سخت سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائز ہ لیا اورڈیوٹی پر مامورپولیس افسران واہلکاروں کو تندہی اورالرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایات دیں۔اس موقع پر ڈی پی اومحمدعلی وسیم نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے

کہاکہ ضلع بھر میں 3جلوس اور14مجالس کی گزرگاہوں پرواک تھروگیٹ نصب کیے گئے جبکہ سی سی ٹی وی کیمرہ جات سے مانیٹرنگ کے عمل کو یقینی بنایا گیا اورجلوس کے راستوں میں آنیوالی عمارتوں کی چھتوں پر تربیت یافتہ سنائپرزتعینات کیے گئے اسی طرح ٹریفک کے حوالہ سے جامع پلان ترتیب دیا گیا تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا ناکرنا پڑے اورٹریفک رواں دواں رہے۔انہوں نے بتایاکہ عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے شرکاء جلوس ومجالس کی جامعہ تلاشی کے عمل کو یقینی بنایا گیا

اورچہلم حضرت امام حسین ؓ کے سلسلہ میں جلوسوں ومجال پرپرامن ماحول کویقینی بنایا گیا اور700کے قریب پولیس افسران اورجوان ڈیوٹی پر ماموررہے اس موقع پر منتظمین مجال وجلوس کی جانب سے خانیوال پولیس کی جانب سے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں