خانیوال شامکوٹ اور نظام آباد میں سکولوں اور بنیادی ہیلتھ یونٹ کے اچانک معائنہ ڈپٹی کمشنر 121

خانیوال شامکوٹ اور نظام آباد میں سکولوں اور بنیادی ہیلتھ یونٹ کے اچانک معائنہ ڈپٹی کمشنر

خانیوال شامکوٹ اور نظام آباد میں سکولوں اور بنیادی ہیلتھ یونٹ کے اچانک معائنہ ڈپٹی کمشنر

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو معیاری علاج کی فراہمی کے لیے سروسز ڈیلیوری میں بہتری لائیں جبکہ اساتذہ اپنی ابلاغی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر طلبہ میں تخلیقی صلاحیتیں بیدار کریں اس سلسلہ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے شامکوٹ اور نظام آباد میں سکولوں اور بنیادی ہیلتھ یونٹ کے اچانک معائنہ کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع خانیوال میں شعبہ تعلیم اور صحت کی ترقی کے لئے ٹھوس اور پائیدار بنیادوں پر اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز انگلش میڈیم پرائمری سکول کے معائنہ کے دوران صفائی کی ناگفتہ بہ حالت پر اظہار برہمی کیا اور سکول کے ساتھ ٹوٹے مین ہول کے لئے بلدیہ افسران کو فوری طور پر طلب کر کے مین ہول اور صفائی کروائی ڈپٹی کمشنر بنیادی ہیلتھ یونٹ شام کوٹ پہنچے جہاں انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا، سپتال کے ریکارڈ کی چیکنگ،

مریضوں اور لواحقین سے یہاں دی جانیوالی طبی سہولتوں بارے دریافت کیا انہوں نے کورونا ویکسینیشن پوائنٹ کا بھی معائنہ کیا انہوں نے گورنمنٹ انگلش میڈیم ہائی سکول شامکوث کا بھی اچانک معائنہ کیا اور ریکارڈ کی چیکنگ کی۔ انہوں نے سکول کی تزئین و آرائش اور صفائی میں بہتری لانے کے احکامات صادر کیے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلباء میں ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ بیدار کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں