اوورسیز پاکستانیوں کی تکالیف کا کسی کو احساس نہیں، کیپٹن عاصم ملک 208

اوورسیز پاکستانیوں کی تکالیف کا کسی کو احساس نہیں، کیپٹن عاصم ملک

اوورسیز پاکستانیوں کی تکالیف کا کسی کو احساس نہیں، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان اوررسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے دبئی سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی تکالیف کا کسی کو احساس نہیں، حکومت پاکستان کو صرف اوورسیز پاکستانیوں کی رقوم سے غرض ہے تاکہ خزانہ بھرا رہے چاہے اوورسیز پاکستانی جیں یا مریں، انہوں نے کہا کہ یہی صورت حال مڈل ایسٹ میں بھی ہے، یہاں کچھ لوگ اوورسیز پاکستانیوں کا نام استعمال کرکے لاکھوں روپے کمارہے ہیں
اور ان لوگوں کو بھی اس بات سے کوئی سروکار نہیں کہ اوورسیز پاکستانی جی رہے ہیں یا مر رہے ہیں، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ حکومت پاکستان کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے وقتا” فوقتا” اگاہ کرتا رہا ہوں لیکن حکومت کو ان مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں لیکن میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے آخری دم تک لڑتا رہونگا چاہے جیسے بھی حالات ہوں میں اوورسیز پاکستانیوں کو بیچ منجدھار میں چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں