ضلع مہمند۔ ایکسین ایریگیشن جو ایک کرپٹ بندہ ہے کو فوری تبدیل کیا جائے ٹھیکہ داران یونین صدر حاجی لعل باچا
ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر )ٹھیکہ داران یونین کے صدر حاجی لعل باچا اور ان کے دیگر ساتھیوں حاجی مہربان شاہ، فاروق خان، حاجی مینہ دار، ثمین خان، عالمگیر خان،اور محمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا۔ کہ ایکسین ایریگیشن جو ایک کرپٹ بندہ ہے کو فوری تبدیل کیا جائے۔جبکہ ایریگیشن دفتر کو پشاور سے ضلع مہمند منتقل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایکسین پشاور میں بیٹھ کر کرپشن کو فروغ دے رہا ہے۔ اور ضلع مہمند کے ٹھیکہ داران کو مختلف طریقوں سے تنگ کر کے رشوت دینے پر مجبور کرتے ہیں۔
ضلع مہمند کے ٹھیکہ داروں کا کہنا تھا کہ ایریگیشن محکمہ کا دفتر ضلع مہمند منتقل کر کے موجودہ ایکسین کے کرپشن کو روکا جائے۔ کیونکہ وہ پشاور اور ضلع خیبر و چارسدہ ٹھیکہ داروں سے مل چکا ہے۔اور بھاری کمیشن لیکر ترقیاتی سکیموں کا بیڑا غرق کر دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند کا انتظامیہ بھی ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہا اور کرپٹ عناصر کا ساتھ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہ ہوسکا تو ہم بھر پور احتجاج کر کے سڑکوں پر آئیں گے اور انہیں بند کر دیں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران کہا گیا کہ محکمہ ایریگیشن کا پشاور میں بیٹھ کر “ٹی ایس” ٹیکنیکل سینگشن پر پچاس فیصد حصہ وصول کرتا ہے۔ جبکہ گزشتہ جون میں نامکمل سکیموں کو کاغذات میں فائنل دکھا کر کاغذی طور پر پیمنٹ ظاہر کی گئی ہے۔اور مطلوبہ رقم دوسرے اکاؤنٹ میں رکھ کر ایکسین بھاری رشوت اور کمیشن کا مطالبہ کرتا ہے۔اور ساتھ کہتا ہے کہ میں وزیر اعلی کا خصوصی بندہ ہوں مجھے کوئی تبدیل نہیں کر سکتا۔یاد رہے کہ ایریگیشن محکمہ کا قلمدان وزیر اعلی پختونخوا کے ساتھ ہے۔
ہم ان سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ کرپٹ عناصر اور کرپشن روکنے کا اپنے نعرہ پر عمل کرکے دکھائیں. کرپٹ افیسر ایکسئین ایری گیشن کو تبدیل کرنے اور محکمہ کا دفتر ضلع مہمند منتقل کرنے کا حکم صادر کرلیں.