فنکاروں کو حقوق سے محروم کر کے اُن کا معاشی قتل کیا جارہا ہے ، حکومتی سطح پر کوئی پالیسی دکھائی نہیں دیتی، ورلڈانٹرٹینمنٹ 174

فنکاروں کو حقوق سے محروم کر کے اُن کا معاشی قتل کیا جارہا ہے ، حکومتی سطح پر کوئی پالیسی دکھائی نہیں دیتی، ورلڈانٹرٹینمنٹ

فنکاروں کو حقوق سے محروم کر کے اُن کا معاشی قتل کیا جارہا ہے ، حکومتی سطح پر کوئی پالیسی دکھائی نہیں دیتی، ورلڈانٹرٹینمنٹ

کوئٹہ ( پ ر) دبئی فیسٹیول کے لیے بلوچستان کے مقامی فنکاروں کو نظر انداز کرنا حیرت کا باعث ہے ، محکمہ ثقافت کی جانب سے مقامی فنکاروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہارورلڈ انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کو ئٹہ کے ڈائریکٹر خالد حسین نے کیا ہے اُنہوں نے کہا ہے کہ صوبے کے فنکاروں کے لیے نہ تو روزگار کے کوئی خاطر خواہ مواقع میسر ہیں اور نہ ہی اُن کی سرپرستی کے لیے سرکاری طور پر کوئی ٹھوس اقدامات اُٹھائے گئے ہیں

حتیٰ کہ اُنہیں جائز حقوق سے بھی محروم رکھا گیا ہے سفارش ،اقرباء پروری اور پسند و ناپسند کی بنیاد پر صوبے کے غریب فنکاروں کو نظر انداز کیا گیاہے اور دوسرے صوبوں کے فنکاروں کو فوقیت دے کر اپنے فنکاروں کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے اُنہوں نے مزید کہا کہ فنکاروں کو محروم رکھنے سے ایک طرف تو اُن کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے تو دوسری طرف اُن کی فنی صلاحیتوں کو بھی ختم کیا جارہا ہے اُنہوں نے کہا کہ فنکاروں کا معاشی قتل کیا جارہاہے اور اُن کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کئے گئے ہیں

اس ناروا سلوک کے خلاف صوبہ بھر کے فنکاروں کو یکجا ہوکر آواز اُٹھانا ہوگی تاکہ ان ناانصافیوں کی روک تھام ممکن ہوسکے اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومتی سطح پر فنکاروں کے لیے کوئی واضع پالیسی دکھائی نہیں دیتی اور نہ ہی میرٹ اور فن کا کوئی تصور دکھائی دیتا ہے حقدار وں کو مسلسل محروم رکھ کر اُنہیں فن سے کنارہ کشی اختیار کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے اُنہوں نے خبردار کیا کہ اگر مقامی فنکاروں کے ساتھ جاری ناانصافیوں کا ازالہ نہ کیا گیا تو اس کے خلاف بھر پور احتجاجی لائحہ عمل اپنا یا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں