سندھ امن پسند دھرتی ہے سندھ دھرتی سے ہمیشہ بہادروں نے جنم لیا ہے،نورحسن جوکھیو 112

سندھ امن پسند دھرتی ہے سندھ دھرتی سے ہمیشہ بہادروں نے جنم لیا ہے،نورحسن جوکھیو

سندھ امن پسند دھرتی ہے سندھ دھرتی سے ہمیشہ بہادروں نے جنم لیا ہے،نورحسن جوکھیو

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف )سندھ کے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر محمّد ساجد جوکھیو اور کراچی ضلعی کونسل کے ایڈمنسٹریٹر نورحسن جوکھیو نے کہا ہیکہ سندھ امن پسند دھرتی ہے سندھ دھرتی سے ہمیشہ بہادروں نے جنم لیا ہے جنہوں نے دھرتی پر اپنی جانیں قربان کی ہیں اور اپنی دھرتی کی حفاظت کی ہے انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہا کی نیازی حکومت نے آتے ہی عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے تیل سمیت اشیاء خوردونوش کی اشیاء مہنگے ہونے کے بعد غریبوں کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں

مزدور طبقہ فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ملک کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے کیے گئے وعدوں میں سے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا وفاقی حکومت نے اسٹیل مل کے سولہ ہزار مزدوروں کو بیروزگاری کی طرف دھکیل دیا چینی کا پاکستان میں ہاتھ سے بحران پیدا کیا اور وہی چینی باہر سے منگوا کر قیمت بڑھا کر بڑے پیمانے پر کرپشن کی ہے سندھ حکومت مہنگائی پر کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں