موٹر سائکل سواروں میں ہیلمنٹ پہننے کے حوالہ سے شعور پیدا کرنے کیلئے ڈی ،آئی ،جی آفس میرپور میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا 168

موٹر سائکل سواروں میں ہیلمنٹ پہننے کے حوالہ سے شعور پیدا کرنے کیلئے ڈی ،آئی ،جی آفس میرپور میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا

موٹر سائکل سواروں میں ہیلمنٹ پہننے کے حوالہ سے شعور پیدا کرنے کیلئے ڈی ،آئی ،جی آفس میرپور میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ ڈسٹرکٹ رپورٹر )موٹر سائکل سواروں میں ہیلمنٹ پہننے کے حوالہ سے شعور پیدا کرنے کیلئے ڈی ،آئی ،جی آفس میرپور میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا پروگرام میں 600 سو عدد ہیلمنٹ اور آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گے یہ خصوصی پروگرام ایک اینڑنیشنل فلاحی تنظیم مسلم ہینڈز ، کشمیر الیکٹرانک میڈیا اور انتظامیہ کے اشتراک سے منعقد ہوا

فی زمانہ ستر فیصد سے زائد اموات موٹر سائیکل سواروں کی ہیڈ انجئری کی وجہ سے ہو رہی ہیں ہمارے ہاں ہیلمنٹ کو ضروری نہیں سمجھا جاتا جب کہ یورپین ممالک میں موٹر سائیکل سواری کا ہیلمنٹ کے بغیر تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہمارے ملک میں اتنے لوگ بیماری یا لڑائی جھگڑوں میں نہیں مرتے جتنے موٹر سائیکل ایکسیڈنٹ میں مر جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی،

آئی ،جی میرپور چوہدری سجاد حسین نے مسلم ہینڈز کے زیر اہتمام ہیلمنٹ شعور وآ گاہی پروگرام کے موقع پر کیا ان کا کہنا تھا کہ آئی جی پی آزاد کشمیر سہیل تاجک نے پورے آزاد کشمیر میں تقریبا دس ہزار ہیلمنٹ تقسیم کرنے کا پلان ترتیب دے رکھا ہے جو کہ مسلم ہینڈز اور دیگر فلاحی تنظیموں کے تعاون سے پورا کیا جاِے گا انھوں نے مزید کہا کہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں میں اس حوالہ سے شعور اجاگر کرے کہ کم عمر ڈرائیور کی روک تھام کی جائے

اور ہیلمنٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں کی بھی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو ہیلمنٹ دئیے گے ہیں وہ ان کا استعمال یقینی بنائیں اس موقع پر ڈی آئی جی میرپور ڈویژن چوہدری محمد سجاد ڈی ایس پی ٹریفک میرپور ڈویژن چوہدری محمد شبیر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چوہدری محمد اسحاق سٹی ٹریفک انسپکٹر راجہ توقیر احمد اور صحافیوں و شہریوں کی بڑی تعداد موجود رہی جبکہ شہریوں نے اس اقدام کو خوب سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں