مہمند ،اے سی اپر مہمند خرم رحمن جدون نے سنگر خوڑ اور گردونواح میں درجنوں ماربل فیکٹری مالکان کو اپنے دفتر بلاکر وارننگ 178

مہمند ،اے سی اپر مہمند خرم رحمن جدون نے سنگر خوڑ اور گردونواح میں درجنوں ماربل فیکٹری مالکان کو اپنے دفتر بلاکر وارننگ

مہمند ،اے سی اپر مہمند خرم رحمن جدون نے سنگر خوڑ اور گردونواح میں درجنوں ماربل فیکٹری مالکان کو اپنے دفتر بلاکر وارننگ

ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر )مہمند ،اے سی اپر مہمند خرم رحمن جدون نے سنگر خوڑ اور گردونواح میں درجنوں ماربل فیکٹری مالکان کو اپنے دفتر بلاکر وارننگ دی ہے کہ خوڑ کے درمیان میں ماربل پتھروں کو کاٹنے اور بلاکس بناتے ہوئے جو کچرا پھینکا جاتا جو ماحولیات کے لیے نقصان دہ ہے. گلے اور انکھوں کی بیماری کا سبب بن سکتی ہے.اور ساتھ ہی سیلابی پانی کے بہاؤ میں روکاوٹ بن سکتی ہے. جو تشویش ناک امر ہے. اس کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جو ماحول کے خرابی اور عوام کے صحت کے لیے نقصان دہ ہے.
اے سی اپر مہمند نے تمام فیکٹری مالکان کو پندرہ دن کا نوٹس دیا ہے کہ تمام کارخانہ مالکان موجود کچرا اور دیگر فالتو مواد پندرہ دن کے اندر اندر تلف کریں. تاکہ خوڑ کی بارانی پانی کے سیلابی ریلے بغیر روکاوٹ کے آگے بہہ سکے ورنہ پھر قانون حرکت میں آئیگا اور محکمانہ کارروائی کی جائے گی.اے سی اپر مہمند نے سوشل میڈیا پر تصاویر اور خبریں چلنے پر فوری ایکشن لیا…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں