میرانشاہ ڈی پی او شمالی وزیرستان شفیع اللہ گنڈا پور کا تباد لہ منسوخ کیا جائے وزیرستانی عوام
میرانشاہ شمالی وزیرستان کے اُتمانزئی مشران نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی پی او شمالی وزیرستان شفیع اللہ گنڈا پور کا تباد لہ منسوخ کیا جائے کیونکہ شمالی وزیرستان کے موجودہ حالات اس کے حامل نہیںکہ ایسے شخصیت کا تبادلہ کیا جائے جس نے اپنی خداداد قابلیت اور علاقائی رسم و رواج سے واقفیت کی بنا پر وزیرستانی عوام کو پولیس اور قانونی کی حکمرانی کیلئے تیار کیا۔
اُتمانزئی اقوام نے حکومت سے پُر زور اپیل کی کہ شفیع اللہ گنڈا پور کو کچھ مدت کیلئے وزیرستان میں رہنے دیا جائے۔ یاد رہے کہ شفیع اللہ گنڈا پور نے شمالی وزیرستان کی سابقہ لیویز اور خاصہ دار فورس کو پولیس کے رنگ میں رنگنے ، ان کو پولیس فورس کی مراعات اور حقوق دلوانے کیلئے جس جانفشانی سے کام کیا وہ قابل ِ داد ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج اُن کے تبادلہ پر اُتمانزئی قبائل کے ساتھ ساتھ پولیس فورس بھی حکومت سے شفیع اللہ گنڈا پور کے تبادلے کی منسوخی کا اپیل کرتے ہیں۔