جہانیاں ڈپٹی کمشنر خانیوال کا سبزی و فروٹ منڈی ، فلٹریشن پلانٹ، سلاٹر ہاؤس جہانیاں شہر کا اچانک دورہ 98

جہانیاں ڈپٹی کمشنر خانیوال کا سبزی و فروٹ منڈی ، فلٹریشن پلانٹ، سلاٹر ہاؤس جہانیاں شہر کا اچانک دورہ

جہانیاں ڈپٹی کمشنر خانیوال کا سبزی و فروٹ منڈی ، فلٹریشن پلانٹ، سلاٹر ہاؤس جہانیاں شہر کا اچانک دورہ

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی ، فلٹریشن پلانٹ، سلاٹر ہاؤس اور جہانیاں شہر کا اچانک دورہ کیا. سبزی و فروٹ منڈی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ، حاضری چیک کی ، آکشن کی مانیٹرنگ کی سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق سبزی و فروٹ کے ریٹ چیک کیے. فروٹس کی کوالٹی چیک کی. اسی دوران واٹر فلٹریشن پلانٹ کو چیک کیا، ڈیوائیڈر میں لگے پودوں کی دیکھ بھال کا جائزہ لیا،

شہر اور سلاٹر کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سلاٹر ہاؤس کے ارد گرد جڑی بوٹیوں کو فوراً تلف کرائیں، شجرکاری مہم میں مزید اضافہ کیا جائے اور شہر کی صفائی ستھرائی بہتر کی جائے. اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ اور دیگر لائن ڈیپارٹمنٹ کی مجموعی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی جہانیاں رستم علی ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہانیاں علی رضا میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر افتخار احمد شیرازی ، نادر رضوی اور محمد ناصر مغل بھی موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں