خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی زیرصدارت سی آئی اے سٹاف سے ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد
خانیوال 01اکتوبر21 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی زیرصدارت سی آئی اے سٹاف سے ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقادکیا گیا جس میں سی آئی اے سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے گئے۔دوران میٹنگ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے متعلق کئی اہم امور زیر بحث لائے گئے۔
اس موقع پر ڈی پی او نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر افسران کو شاباش جبکہ ناقص کارکردگی پر متعدد پولیس افسران کو شوکاز نوٹسسز جاری کیے۔ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہا کہ میٹنگ کا مقصد انسداد جرائم کے پیش نظر مثبت حکمت عملی ترتیب دے کرجرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہاکہ سی آئی سٹاف محکمہ پولیس میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے لہذا اپنے انچارج کی نگرانی میں اشتہاری ملزمان اور ڈکیت گینگز کے خلاف کریک ڈاون کومزید مؤثر اور یقینی بنائیں اس سلسلہ میں جرائم کسی بھی قسم کی سستی اور غفلت برداشت نہیں کروں گا۔