ضلع باجوڑ مین شاہراہ یکہ غنڈ تا غلنئی پہاڑی سلسلوں پر مشتمل کڑپہ روڈ فنڈ ز کی عدم ادائیگی کے باعث جاری تعمیراتی کام بند 180

ضلع باجوڑ مین شاہراہ یکہ غنڈ تا غلنئی پہاڑی سلسلوں پر مشتمل کڑپہ روڈ فنڈ ز کی عدم ادائیگی کے باعث جاری تعمیراتی کام بند

ضلع باجوڑ مین شاہراہ یکہ غنڈ تا غلنئی پہاڑی سلسلوں پر مشتمل کڑپہ روڈ فنڈ ز کی عدم ادائیگی کے باعث جاری تعمیراتی کام بند

ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر )ضلع مہمند۔پشاور باجوڑ کے مین شاہراہ یکہ غنڈ تا غلنئی روڈٹھیکیدار نے تعمیراتی کام ادھورہ چھوڑدیا۔ فنڈز کی عدم ادائیگی کے بغیر کروڑوں روپے کے تعمیراتی منصوبے کی تکمیل ناممکن ہے۔ ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا۔کچی سڑک کی اٹھنے والی دھواں سے لوگ گلے، سینے اور آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلاہونے لگیں۔

روڈ کی مقررہ دوسالہ مدت میں تکمیل مشکل ہے۔تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند کے پشاور باجوڑ مین شاہراہ یکہ غنڈ تا غلنئی پہاڑی سلسلوں پر مشتمل کڑپہ روڈ فنڈ ز کی عدم ادائیگی کے باعث ٹھیکیدار نے جاری تعمیراتی کام بھی بند کردیا ہے۔جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔کیونکہ مذکورہ شاہراہ پر سفرکرنے والے مسافر کچی سڑک کی اٹھنے والی دھواں سے سینے، گلے،آنکھوں اور الرجی سے وابستہ امراض میں مبتلا ہوگئیں ہیں۔جبکہ دوسری طرف ایمرجنسی کی صورت میں پشاور کے ہسپتالوں تک لیجانے والے مریض اوربوڑھے افراد بھی اس اذیت ناک سفر سے گزررہے ہیں۔

اور آدھاگھنٹہ سے کم مسافت بھی اب دوگھنٹوں سے زائد وقت میں طے کیاجاتاہے۔کیونکہ روڈ پر ہروقت ماربل سے لدے مال بردار گاڑیوں کے رش کی وجہ سے بھی جگہ جگہ پر روڈ اکثر بلاک رہتی ہے۔ جس پر ہروقت گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ کر ٹریفک کی اژدھام ہوتی ہے۔ اسی طرح ہیڈکوارٹرغلنئی کو روزانہ آنے والے سرکاری ملازمین بھی دفاتر کو تاخیر سے پہنچتے ہیں۔ اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار نے مذکورہ روڈ پر کام کی سست روی کو فنڈ ز کی عدم ادائیگی قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں قبائلی ضلع مہمند کے عوام نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔کہ وہ مذکورہ روڈ منصوبے کیلئے فنڈز کی اجراء کرکے علاقے کے عوام کو اس اذیت ناک سفر سے نجات دلایا جائے۔بصورت دیگر علاقے کے عوام سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں