بنوں کی ضلعی انتظامیہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر وقت کوشاں ہے اسسٹنٹ کمشنر خان زمان مروت
ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر خان زمان مروت نے کہا ہے کہ خانہ کش کے معاملے کے حل کیلئے عوام اور ٹاؤن پراپرٹی یونین ویلفیئر آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر ان کی خواہش کے مطابق حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے بنوں کی ضلعی انتظامیہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر وقت کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن پراپرٹی یونین ویلفیئر آرگنائزیشن کے دفتر میں یونین کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ٹاؤن پراپرٹی یونین ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر ملک اسحاق خان,
نائب صدر ملک فاروق خان , جنرل سیکرٹری عبدالحمد خان , انسانی حقوق کے صوبائی صدر و یونین کے پریس سیکرٹری عصمت اللہ وزیر, جوائنٹ سیکرٹری حلیم زادہ ,سعود خان و دیگر بھی موجود تھے ٹاؤن پراپرٹی یونین ویلفیئر آرگنائزیشن کے عہدیداروں نے اپنی مشکلات سے اسسٹنٹ کمشنر خان زمان کو آگاہ کیا اسسٹنٹ کمشنر خان زمان نے ٹاؤن پراپرٹی یونین ویلفیئر آرگنائزیشن کے عہدیداروں کے مسئلے نوٹ کر حل کرنے کا یقین دلایا انہوں نے کہاکہ پراپرٹی سے متعلق تمام تر مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے
پراپرٹی کے مسائل زیادہ ہیں سب سے پہلا مسئلہ خانہ کش کا ہے اس کے حل کیلئے ٹاؤن پراپرٹی یونین ویلفیئر آرگنائزیشن اور عوام کے ساتھ مل کر کوشش کریں گے انہوں نے کہاکہ عنقریب ٹاؤن پراپرٹی یونین ویلفیئر آرگنائزیشن کے ساتھ کھلی کچہری کریں گے اور ان کے دیگر مسئلے سنیں گے اسسٹنٹ کمشنر نے یونین کا ممبر بننے کا بھی اعلان کیا کہ آخر میں عہدیداروں نے اے سی کو پگڑی بھی پہنائی گئی ,