کوئٹہ کے شہری جانوروں کو بیماریوں سے بچاو کے لیے ویکسی نیشن کروائیں ، محترمہ صباء 150

کوئٹہ کے شہری جانوروں کو بیماریوں سے بچاو کے لیے ویکسی نیشن کروائیں ، محترمہ صباء

کوئٹہ کے شہری جانوروں کو بیماریوں سے بچاو کے لیے ویکسی نیشن کروائیں ، محترمہ صباء

کوئٹہ ( پ ر) باریک العمل ویلفیئرسوسائٹی کی بانی محترمہ صباء نے کہا ہے کہ شہری جانوروں کو بیماریوں سے بچاوکے لیے ویکسی نیشن کروائیں تاکہ جانوروں کو اور جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی بیماریوں کی روک تھام ممکن بنائی جاسکے وہ ورلڈ ریبز (Rabies) ڈے کے موقع پر شہریوں سے بات چیت کررہی تھیں اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی دنیا کے دیگر ممالک کی طرح کتوں کے کاٹنے سے انسانوں میں منتقل ہونے والی بیماریوں اور اُن سے بچاو کا عالمی دن منایا جارہاہے اُنہوں نے کہا

کہ اس دن کی مناسبت سے کوئٹہ کو ریبز فری سٹی بنانے کے لیے باریک العمل ویلفیئر سوسائٹی کوئٹہ نے اینمل کئیر یونٹ اینڈ ریسکیویونٹ کا قیام عمل میں لاکر شہریوں میں آگاہی مہم کا آغاز کرنے کے ساتھ ساتھ جانوروں میں پائی جانے والی مختلف بیماریوں اور اُن کے انسانی زندگی پر مرتب ہونے والے اثرات سے بچاو کے لیے ویکسی نیشن سمیت فرسٹ ایڈ کا آغاز کررکھا ہے

اس سلسلہ میں اُنہوں نے شہریوں کو بتا یاکہ جانور پالنے کے شوقین شہریوں کو اس جانب خاص توجہ دینا ہوگی تاکہ ریبز کے نقصانات سے بچا جاسکے اُنہوں نے مزید کہا کہ باریک العمل ویلفیئر سوسائٹی اس بارے میں شعور و آگاہی فراہم کرنے کے لیے جامع پروگرام شروع کرئے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں