سینیئر صحافی حاجی سلیم زاہد صدر پریس کلب فورٹ عباس کی دعوت پر ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان ضلع بہاولنگر کےپریس کلب فورٹ عباس آمد
ہارون آباد (بیورو رپورٹ) سینیئر صحافی حاجی سلیم زاہد صدر پریس کلب فورٹ عباس کی دعوت پر ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان ضلع بہاولنگر کے ضلعی نائب صدر و سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے نائب صدر خرم شہزاد ملک، ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد ضلع بہاولنگر کے نائب صدر ڈاکٹر ذوالفقار علی وائس چیئرمین سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد، حاجی اشتیاق فنانس سیکرٹری ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد ضلع بہاولنگر ایگزیکٹو ممبر سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کی پریس کلب فورٹ عباس آمد، سینیئر صحافی حاجی سلیم زاہد صدر پریس کلب فورٹ عباس کی طرف سے تمام آنے والے معزز مہمانوں کا پرتپاک طریقہ سے استقبال کیا گیا اس ملاقات میں خصوصی طور پر صحافتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
اس موقع پر خرم شہزاد ملک ضلعی نائب صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان ضلع بہاولنگر و نائب صدر سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب فورٹ عباس انکل حاجی سلیم زاہد کی طرح بہت ہی نفیس ہے حاجی سلیم زاہد وہ مرد مجاہد ہیں جنہوں نے بطور صحافی اور صدر انجمن تاجران ہمیشہ حق سچ کی آواز کو بلند کیا ہے اللہ تعالیٰ ہمیشہ انہیں کامیابیوں سے ہمکنار کرے اور انہیں مزید عزتوں سے نوازے، آمین صدر پریس کلب فورٹ عباس حاجی سلیم زاہد نے تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور تمام آنے والے معزز مہمانوں کے اعزاز میں زبردست عشائیہ بھی دیا گیا