121

ٹھٹھہ ٹی ایم اے کی نااہلی لاکھوں روپے مالیت سے لگایا گیا اللہ کے اسم مبارک کا ٹاور دھماکے سے گرگیا

ٹھٹھہ ٹی ایم اے کی نااہلی لاکھوں روپے مالیت سے لگایا گیا اللہ کے اسم مبارک کا ٹاور دھماکے سے گرگیا

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف )ٹی ایم اے ٹھٹھہ کی جانب سے نصب کردہ اسماء الحسنیٰ کا ٹاور اچانک روڈ پر جاگرا خوش قسمتی سے کوئ جانی نقصان نہ ہوسکا مذکورہ ٹاور دس سال قبل مکلی دوراہے روڈ پر نصب کیا گیا تھا ٹاور کی لمبائ سو فٹ کے قریب ہے جسے اس وقت کے ٹی ایم اے ٹھٹھہ آفیسر منظور عباسی نے لگایا تھا جسکا افتتاح سابق وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے کیا تھا

ناقص میٹریل کی وجہ سے ٹاور زبوں حالی کا شکار ہو کر اچانک گرا ہے وہاں موجود لوگوں نے بھاک کر جان بچائی اس حوالہ سے یہ بات قابل ذکر و فکر ہے کہ نیشنل ہائ وے پر موجود مبارک اسماء الحسنیٰ اور اسماء النبیؐ کی صحیح دیکھ بال نہی کی جاتی ہے رات میں انہیں روشن بھی نہی رکھا جاتا ہے

جو ایک قابل افسوس عمل کے ساتھ مذکورہ ذمہ دارن کی نااہلی کا سبب ہے نیشنل ہائ وے ٹھٹھہ پر نصب کردہ اللہ نبی کے ناموں کے بورڈ آئے روز نشہ آور ڈرائیوروں کے غفلت ٹکر کی وجہ سے گرے پڑے رہتے جنہیں سیدھا کرنا دوبارہ متعلقہ ادارہ گوارہ بھی نہی کرتا ضرورت اس بات کی ہیکہ نیشنل ہائ وے ادارہ سمیت ضلع انتظامیہ اس اہم کوتاہی کو دور کرنے میں کردار ادا کرتے ہوئے مقدس ناموں کی حفاظت کا ذریعہ بنیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں