اسلام گڑھ ممبر آف پارلیمنٹ برطانیہ راجہ محمد یاسین کا تین روزہ دورہ اسلام آباد وفاقی وزیرا سے ملاقات 199

اسلام گڑھ ممبر آف پارلیمنٹ برطانیہ راجہ محمد یاسین کا تین روزہ دورہ اسلام آباد وفاقی وزیرا سے ملاقات

اسلام گڑھ ممبر آف پارلیمنٹ برطانیہ راجہ محمد یاسین کا تین روزہ دورہ اسلام آباد وفاقی وزیرا سے ملاقات

اسلام گڑھ (نامہ نگار) ممبر آف پارلیمنٹ برطانیہ راجہ محمد یاسین نے تین روزہ دورہ اسلام آباد کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد وفاقی وزیر اعظم سواتی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری شبلی فراز ودیگر اپوزیشن رہنماؤں بالخصوص سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سابق وزیر احسن اقبال سے دوران ملاقات رٹھوعہ ہریام برج کی تکمیل کے حوالے سے اور اوورسیز پاکستانیوں کے

مسائل پر کھل کر بات چیت کی انہوں نے وفاقی وزراء کو بتایا کہ اہلیان میرپور نے ہمیشہ پاکستان کے استحکام کے لیے اپنی قربانیاں دیں اپنے آباؤ اجداد کی قبریں دوبار پانی کی نظر کی اور ستم ظریفی یہ ہے کہ گزشتہ بارہ تیرہ سال سے رٹھوعہ ہریام برج مکمل نہ ہو سکا جسکی زمہ دار وفاقی حکومت ہے انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے بھی حکومت پاکستان کےذمہداران سے بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانی زرمبادلہ اور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مگر انکو حکومتیں تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں