ہیڈکوارٹر غلنئی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ 155

ہیڈکوارٹر غلنئی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

ہیڈکوارٹر غلنئی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

ضلع مہمند (افضل صافی سٹی رپورٹر)مہمند۔ہیڈکوارٹر غلنئی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ،،تنخواہوں کی مد میں دو سالہ بقایاجات، پولیو ویکسین کی اعزازیہ، اپ گریڈیشن اورتنخواہوں سے بے جا کٹوتیوں کو روکنے کا مطالبہ، ڈی سی مہمند کا ملاقات سے انکار، محکمہ صحت اور دوسرے اعلیٰ حکام ہمارے جائز مطالبات پر کان بھی نہیں دھرتے، پشاور باجوڑ شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کردیا، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ہیڈکوارٹر غلنئی بازار میں قبائلی ضلع مہمند کے لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور پشاور باجوڑ کے مین شاہراہ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

اس موقع پر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے جائز اورقانونی مطالبات کیلئے گزشتہ دوسالوں سے مطالبات کرتے چلے آرہے ہیں مگر محکمہ صحت سمیت دیگر اعلیٰ حکام ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں تنخواہوں کی مد میں ہمارے دوسالوں کی بقایاجات تاحال اد ا نہیں کئے گئے جبکہ پولیو ڈیوٹی کی اعزازیہ بھی ہمیں نہیں دیا جارہا ہے اسی طرح ہماری تنخواہوں سے بےجا کٹوتیاں بھی کی جارہی ہے جبکہ ہماری تنخواہوں کی بنیادی پانچ سکیل بھی نہ ہونے کی برابر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے بیک وقت دوتین قسم کی ڈیوٹیاں لی جارہی ہے اور علاقے کے دورافتادہ سخت علاقوں میں اپنی ڈیوٹیوں کو سرانجام دیتے ہیں مگر اس کے باوجود ہمارے جائز مطالبات کو حل نہیں کئے جاتے جوکہ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔ اس دوران ہیڈکوارٹرغلنئی میں پشاور باجوڑ شاہراہ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند خرم رحمن نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ مذاکرات کرکے ان کی یقین دہانی پر روڈ کو کھول دیا گیا۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ہمارے مطالبات پوری نہ ہوئے تو پولیو ڈیوٹی سے بائیکاٹ کرینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں