ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم ​جو مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے مذید تعلیم جاری رکھنے سے قاصر 186

ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم ​جو مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے مذید تعلیم جاری رکھنے سے قاصر

ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم ​جو مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے مذید تعلیم جاری رکھنے سے قاصر

ضلع مہمند (افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم موذید شاہ ولد محمد شاہ تحصیل پنڈیالئی جو مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے مذید تعلیم جاری رکھنے سے قاصر ہے.زندگی کے اس دوڑ میں ہم کبھی نہ کبھی اتنے مصروف ہو جاتے ہیں کہ ہمیں اپنے اِردگرد معاشرے میں لوگوں کے دکھ درد، مصیبتوں اور محرومیوں کا پتہ تک نہیں چلتا تحصیل پنڈیالئی سے تغلق رکھنے والے ایک ہونہار طالب علم موذید شاہ ولد محمد شاہ ہگورنمنٹ ہائی سکول پنڈیالی کو 1069 مارکس سے ٹاف کر کے اپنی مالی وسائل کی وجہ سے اگے تعلیم جاری نہیں رکھ سکتا۔ مذکورہ طالب علم کا والد کشمیر یا ادھر ادھر دیہاڑی کرکے ان اخراجات برداشت کرتے ہیں ۔

موزید شاہ نے لیڈز کالج پشاور کے سکالرشپ ٹیسٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے فری ایجوکیشن کے ساتھ ہاسٹل کے بھی 50% رعایت حاصل کر لی ہے لیکن باقی کے 50% فیس جو کہ تقریباً چالیس ہزار سالانہ بنتی ہے. جوکہ اس کی استطاعت سے باہر ہے. انہیں مالی امداد کی شدید ضرورت ہے.۔ مخیر حضراتِ سے اپیل ہے کہ ایک ذہین طالب علم اور مستقبل کے معمار کو ضائع ہونے سے بچا ئے. اور ان کی مدد کریں. تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکے ۔ مذکورہ غریب فیملی کو ایک ہونہار طالب علم کی شکل میں زندگی بہتر بنانے کیلئے ایک موقع مل سکے.اللہ تعالی ہم سب کا حامی وناصر ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں