160

مردان منشیات کے گھناؤنے دھندے میں ملوث 27ملزمان گرفتار23کلوگرام سے زائدچرس آئس اورہیروئن برآمد

مردان منشیات کے گھناؤنے دھندے میں ملوث 27ملزمان گرفتار23کلوگرام سے زائدچرس آئس اورہیروئن برآمد

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)ضلعی پولیس اور NET ٹیم کی منشیات کے گھناؤنے دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ۔27ملزمان گرفتار۔23کلوگرام سے زائد چرس،آئس اور ہیروئین بھی برآمد

۔24 مقدمات درجہ تفصیلات کے مطابق نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم(NET) اور ضلعی پولیس نے ڈرگ مافیا کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ضلع بھر میں منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران27ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتارملزمان کے قبضے سے23680گرام چرس،446گرام آئس اور 226گرام ہیروئین برآمد ہوکر ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں 24مقدمات درج کیے گئے۔عوام الناس منشیات فروشی میں ملوث عناصر کی نشاندہی کرکے ضلع مردان کو منشیات سے پاک کرنے میں پولیس کیساتھ تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں