130

پیپلز پارٹی،ن لیگ اور تحریک انصاف ان سب کو پاکستانی قوم نے بار بار آزما لیا ہے، امير سراج الحق

پیپلز پارٹی،ن لیگ اور تحریک انصاف ان سب کو پاکستانی قوم نے بار بار آزما لیا ہے، امير سراج الحق

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امير سراج الحق نے ٹھٹھ ميں کارکنوں اور عوام سے خطاب کرتے ھوئے کہا ہیکہ پیپلز پارٹی،ن لیگ اور تحریک انصاف ان سب کو پاکستانی قوم نے بار بار آزما لیا ہے اب ایک موقع جماعت اسلامی کو دیں

کیونکہ جماعت اسلامی کا نشان خدمت ہے جماعت اسلامی کا نشان دیانت داری ہے ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں تمام تر وسائل کے باوجود عوام غربت کا شکار ہیں ٹھٹہ جو کہ ماضی میں علم اور ہنر کا مرکز تھا آج شدید بددلی کا شکار ہے اس سے قبل شاندار استقبال پر مکلی پر سراج الحق صاحب نے ٹھٹہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے سندھ کا ثقافتی رنگوں کا تحفہ اجرکیں دینے پر آپ لوگوں کا بہت شکرگذار ھوں

انہوں نے ٹھٹھ ميں جماعت اسلامی کی بنياد رکھنے والے ۹۰ سالہ محمد اسماعيل گندرو سے انکی گاڑی تک جاکر ملاقات کی اور ان سے دعا بھی کروائی۔امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے قافلے کے ہمراہ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان مولانا اسداللہ بھٹو ، امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی ، صابق امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، جنرل سیکریٹری کاشف سعید ، صوبائی پریس ترجمان مجاہد چنہ سمیت ڈاکٹر امتیاز پالاری صوبائی رہنما جے آئی یوتھ سندھ، امیر جماعت اسلامی ٹھٹہ الطاف احمد ملاح ، نائب امیر مولانا عطا الرحمن بلوچ، غلام شفیع سموں و دیگر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں