131

ماربل پہاڑ جو تورا بورکے نام سے مشہور ہے پر جان ولی ولد رحمت ولی نامی شخص غیر قانونی طور پر لیز کرنا چاہتے،ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے،پریس کانفرنس

ماربل پہاڑ جو تورا بورکے نام سے مشہور ہے پر جان ولی ولد رحمت ولی نامی شخص غیر قانونی طور پر لیز کرنا چاہتے،ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے،پریس کانفرنس

ضلع مہمند (افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمند۔مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحصیل صافی سید خان کور سے تعلق رکھنے والے ملک شیر رحمان صافی، حاجی دلارم، گل اکبر اور جان محمد و دیگر نے کہا کہ ہمارے ماربل پہاڑ جو تورا بورکے نام سے مشہور ہے پر جان ولی ولد رحمت ولی نامی شخص غیر قانونی طور پر لیز کرنا چاہتے۔جو بعض سرکاری افسران کی ملی بھگت سے سید خان کور کے مشترکہ ملکیت پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نے انصاف کیلئے ہر دروازے پر دستک دی مگر کسی قسم کی شنوائی نہ ہو سکی۔ اور جان ولی ولد رحمت ولی کا غیر قانونی طور پر بنایا گیا

فائل بھاری رشوت کے ذریعے ہر دفتر میں جہاز کی طرح تیزی سے پرواز کرتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی مائننگ، سیکرٹری معدنیات اور ڈی سی مہمند سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے اور ہم پر ظلم سے گریز کیا جائے۔ کیونکہ ماربل پہاڑ سید خان کور کی مشترکہ ملکیت ہے۔ اس میں جان ولی کا کوئی اختیار اور حصہ نہیں۔ سید خان کور نے اپنا ماربل پہاڑ ملک اسرائیل صافی کو دیا ہے یہ ان کے ساتھ ہمارا امانت ہے۔ انتظامیہ جلسہ عام منعقد کرکے قوم کے مشترکہ فیصلہ پر لیز کا عمل کو آگے بڑھائیں۔ ہمارے گاؤں کے لوگوں کو دشمنی اور شر وفساد سے بچائیں۔ جو جان ولی اور دیگر عناصر کروانا چاہتے ہیں۔ ہم ملک اسرائیل صافی کے علاوہ کسی دوسرے کو لیز دینا نہیں چاہتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں