ضلع مہمند، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کی ہدایت پر قدرتی آفات سے آگاہی کے حوالے ضلع مہمند میں ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام ریلی کاانعقاد 165

ضلع مہمند، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کی ہدایت پر قدرتی آفات سے آگاہی کے حوالے ضلع مہمند میں ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام ریلی کاانعقاد

ضلع مہمند، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کی ہدایت پر قدرتی آفات سے آگاہی کے حوالے ضلع مہمند میں ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام ریلی کاانعقاد

ضلع مہمند (افضل صافی سٹی رپورٹر)”8 اکتوبر قدرتی آفات سے آگاہی کا قومی دن ضلع مہمند، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کی ہدایت پر قدرتی آفات سے آگاہی کے حوالے ضلع مہمند میں ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام ریلی کاانعقاد۔.. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان یوسفزئی کی خصوصی ہدایات پر ایمرجنسی آفیسر حیات اللہ کی سربراہی میں ریسکیو1122 مہمند نے ریلی نکالی۔ قدرتی آفات سے آگاہی کے حوالے سے ریلی میں ریسکیو1122 مہمند کے علاوہ
پی آر سی ایس اور دیگر محکموں کے اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ریسکیو 1122 مہمند کے جوانوں اور واک کے دیگر شرکاء نے 2005 کے ہولناک زلزلے میں شہید ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی۔قدرتی آفات یا ہنگامی صورتحال میں ریسکیو1122 مہمند بنیادی زندگی بچانے، ابتدائی طبی امداد اور آگ سے بچاؤ کی تربیت بھی فراہم کر رہا ہے،.حادثات کے دوران میڈیکل کیمپس قائم کرتے ہیں. جس میں ایمبولینس،ادویات، آلات اور میڈیکل ٹیکنیشن موجود ہوتے ہیں. ریسکیو1122 ایمبولینس، فائر، ڈیزاسٹر، ڈوبنے اور کسی بھی جانی و مالی نقصان جیسی ایمرجنسیز میں مفت خدمات فراہم کرتا ہے، ایمرجنسی آفیسر حیات اللہ

میڈیا کوارڈینیٹر: ریسکیو 1122 مہمند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں