اسلام آباد میں ڈینگی شدت اختیار کرنے لگا، مریضوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی 122

اسلام آباد میں ڈینگی شدت اختیار کرنے لگا، مریضوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد میں ڈینگی شدت اختیار کرنے لگا، مریضوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی وائرس شدت اختیار کرنے لگا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے مضافاتی علاقوں میں ڈینگی شدت اختیار کرنے لگا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی سے 98 شہری متاثر ہوئے ہیں۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں دیہی علاقوں میں 73 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ شہری علاقوں میں 25 کیس رپورٹ ہوئے۔

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت 1030 افراد ڈینگی کا شکار ہیں، دیہی علاقوں میں 698 افراد ڈینگی کا شکار  ہیں جبکہ شہری علاقوں میں کیسز کی تعداد 332 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں