ملک میں مہنگائی کیخلاف اے این پی کا پشاور میں بھوک ہڑتالی کیمپ 135

ملک میں مہنگائی کیخلاف اے این پی کا پشاور میں بھوک ہڑتالی کیمپ

ملک میں مہنگائی کیخلاف اے این پی کا پشاور میں بھوک ہڑتالی کیمپ

ملک میں مہنگائی کیخلاف اے این پی کا پشاور میں بھوک ہڑتالی کیمپ

اے این پی کے سینیئر رہنما غلام احمد بلور نے کارکنان کے ہمراہ رات بھوک ہڑتالی کیمپ میں گزاری تھی— فوٹو: اے این پی
اے این پی کے سینیئر رہنما غلام احمد بلور نے کارکنان کے ہمراہ رات بھوک ہڑتالی کیمپ میں گزاری تھی— فوٹو: اے این پی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے ملک میں مہنگائی کے خلاف پشاور میں دو روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا جبکہ اے این پی کے سینیئر رہنما غلام احمد بلور نے کارکنان کے ہمراہ رات بھوک ہڑتالی کیمپ میں گزاری۔

بھوک ہڑتالی کیمپ جمعرات کے روز چوک یادگار میں لگایا گیا جس میں اے این پی کے کارکنان اور رہنماؤں نے شرکت کی۔

اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور نے کارکنوں کے ہمراہ بھوک ہڑتالی کیمپ میں رات گزاری تھی۔

 غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ ملک ایک ایسے اناڑی انسان کے حوالے ہے جس نے اس کا بیڑہ غرق کردیا ہے، اس وقت پاکستان میں مہنگائی کے تمام ریکارڈز ٹوٹ چکے ہیں اور عوام مزید مہنگائی کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتی۔

بعدازاں آج ہڑتال کے دوسرے روز اے این پی رہنما سردار حسین بابک  نے سینیئر رہنما حاجی غلام احمد بلور کی بھوک ہڑتال ختم کرائی اور انہیں جوس پیش کیا— فوٹو: اے این
بعدازاں آج ہڑتال کے دوسرے روز اے این پی رہنما سردار حسین بابک نے سینیئر رہنما حاجی غلام احمد بلور کی بھوک ہڑتال ختم کرائی اور انہیں جوس پیش کیا— فوٹو: اے این

غلام احمد بلور کا کہنا تھاکہ عمران خان کی حکومت نہ صرف ملک میں ناکام ہوئی ہے بلکہ خارجہ پالیسی بھی فیل ہو چکی ہے، امریکی صدر جوبائیڈن بھارتی وزیراعظم مودی سے گلے مل رہا ہے اور عمران خان کا فون تک نہیں اٹھاتا۔

بعدازاں آج ہڑتال کے دوسرے روز اے این پی رہنما سردار حسین بابک  نے سینیئر رہنما حاجی غلام احمد بلور کی بھوک ہڑتال ختم کرائی اور انہیں جوس پیش کیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=r5S3WO4JAug

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں