ٹک ٹاکر کو بے لباس کرنے کا کیس، ریمبو سمیت 8 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے 122

ٹک ٹاکر کو بے لباس کرنے کا کیس، ریمبو سمیت 8 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ٹک ٹاکر کو بے لباس کرنے کا کیس، ریمبو سمیت 8 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور کی مقامی عدالت نے گریٹر اقبال پارک میں دست درازی کا نشانہ بننے والی خاتون عائشہ اکرم کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار اس کے ساتھی ریمبو کا 4 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

پولیس نے ملزم عامر سہیل عرف ریمبو سمیت 8 افراد کو مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ کی عدالت میں پیش کیا۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ عائشہ اکرم نے بیان میں عامر سہیل عرف ریمبو سمیت دیگر ملزموں پر بلیک میلنگ کا الزام لگایا، ملزمان سے وقوعہ کی بابت موبائل، نقدی اور دیگر اشیا برآمد کرنی ہیں اس لیے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

دوسری جانب ملزم ریمبو کی حوالات میں ویڈیو وائرل ہونے پرانچارج انویسٹی گیشن سمیت 4 اہلکاروں کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا جبکہ نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز خاتون ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھ دست درازی کیس میں ان کے ساتھی ریمبوکوحراست میں لیا گیا تھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=4TEj2hXi2E0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں