ہارون آباد ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد کا اہم اجلاس 168

ہارون آباد ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد کا اہم اجلاس

ہارون آباد ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد کا اہم اجلاس

ہارون آباد (بیورو رپورٹ) ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد کے تحصیل صدر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ممبران و عہدیدران کے علاوہ معروف سینئر قانون دان چوہدری عبدالخالق ایڈووکیٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت ارسلان یوڈی نے حاصل کی نعت رسول مقبول کا اعزاز ملک شاہد حنیف سناٹا نے حاصل کیا ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد کے صدر حاجی سلیم عاصم، جنرل سیکرٹری ملک شاہد حنیف سناٹا اور چئیرمین میاں سہیل ثاقب سمیت ماہر قانون دان چوہدری عبدالخالق ایڈووکیٹ، ضلعی نائب صدر خرم شہزاد ملک نے الگ الگ خطاب کیا آر یو جے تحصیل ہارون آباد کے صدر حاجی سلیم عاصم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ حق سچ پر مبنی اور صاف ستھری صحافت کو ترجیج دیا ہے

ہم انشاءاللہ علاقائی اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادی پر حل کروانے کی بھرپور کوشش کریں گے اور مظلوم کی آواز کو ارباب اختیار تک پہنچائیں گے اور بالخصوص صحافیوں کے حقوق کے لئے کوشاں رہینگے آر یو جے تحصیل ہارون آباد کے چئیرمین میاں سہیل ثاقب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اپنے قلم قبیلہ سے وابستہ صحافی برادری کے ہر دکھ سکھ میں پیش پیش ہیں اور اپنے فرائض بڑے احسن طریقے اور بڑی دیانتداری سے انجام دینگے قلم قبیلہ سے تعلق رکھنے والے کسی بھی صحافی کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو ہم اپنے صحافی بھائی کے ساتھ بے لوث مدد کے لئے کھڑے ہونگے آر یو جے تحصیل ہارون آباد کے جنرل سیکرٹری ملک شاہد حنیف سناٹا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم عوامی اور علاقائی مسائل کو اجاگر کرکے اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں

صحافی برادری تب تک ہرگز مضبوط نہیں ہو سکتی جب تک یہ آپس میں متحد نہ ہو میں تمام صحافی برادری سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنی ذاتی عداوتوں اور رنجشوں کو ختم کرکے اتحاد پیدا کریں تاکہ صحافی برادری بھی اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکے مزید انکا کہنا تھا کہ صحافی برادری ملک بھر میں اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر اعزازی طور پر اپنی خدمات انجام دے رہی ہے جس کو کبھی کوئی تنخواہ یا پینشن نہیں ملتی ہم سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں ہم بڑی قسم پرسی کے دن گزارنے پر مجبور ہیں ہم وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور سے مطالبہ کرتے ہیں

کہ ہارون آباد میں بھی صحافی کالونی قائم کی جائے تاکہ صحافی اپنے اہل خانہ کے ساتھ سکون کی زندگی گزار سکیں ماہر قانون دان چوہدری عبدالخالق سینئر ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں تمام ممبران و عہدیدران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد کے تمام ممبران و عہدیدران نے تحصیل ہارون آباد کی صحافت میں ایک بڑا نکھار پیدا کیا ہے آر یو جے تحصیل ہارون آباد کے تمام ممبران و عہدیدران واقعی خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوامی اور علاقائی مسائل کی نشاندہی کرکے ان مسائل کو حل کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے میں بطور ایڈوکیٹ اعلان کرتا ہوں

کہ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد کے تمام قانونی معاملات میں مددگار اور معاون رہونگا اور بے لوث مدد اور معاونت کرونگا مزید انکا کہنا تھا کہ آر یو جے تحصیل ہارون آباد کے تمام ممبران و عہدیدران کو جب بھی میری مدد درپیش ہو میں مخلصانہ طور پر آپ کے شانہ بشانہ رہونگا خرم شہزاد ملک ضلعی نائب صدر آر یو جے پاکستان ضلع بہاولنگر نے تمام آنے والے ممبران و عہدیدران اور معزز مہمان خصوصی ماہر قانون دان سینئر ایڈوکیٹ چوہدری عبدالخالق کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد کامیابی کی طرف گامزن ہے

جو کہ انتہائی خوش آئند بات ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ حاجی محمد اشتیاق مینجمنٹ سیکرٹری آر یو جے تحصیل ہارون آباد نے اپنی ذاتی جیب سے آر یو جے تحصیل ہارون آباد کے دفتر کی تیاری کے لئے 50 ہزار روپے کا اعلان کیا ہے میں ان کا بھی تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے اپنی محبت اور اپنائیت کی داستان رقم کی ہے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی، تنگدستوں کے لئے کشادگی رزق، بے اولادوں کے لئے حصول اولاد، مرحومین کے لئے مغفرت اور درجات بلندی اور آر یو جے تحصیل ہارون آباد کو مزید فعال ہونے کی دعا مانگی گئی حاجی اشتیاق مینجمنٹ سیکرٹری آر یو جے تحصیل ہارون آباد کی طرف سے تمام ممبران و عہدیدران کے لئے ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں