کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کی ہفتہ وار کارکردگی کے سلسلے میں جائزہ اجلاس 217

کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کی ہفتہ وار کارکردگی کے سلسلے میں جائزہ اجلاس

کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کی ہفتہ وار کارکردگی کے سلسلے میں جائزہ اجلاس

راولپنڈی ( نوید اے راجہ . ) کمشنر راولپنڈی ڈویژن سید گلزار حسین شاہ کی زیر صدارت آج پرائس کنٹرول کی ہفتہ وار کارکردگی کے سلسلے میں ایک جائزہ اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی اے سی جنرل ملیحہ ایثار ، انڈسٹری اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران اشیاء خورونوش بشمول آٹے اور چینی کی مانیٹرنگ ،فراہمی اور قیمتوں میں عدم استحکام کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے اے سی جنرل ملیحہ ایثار نے بتایا کی راولپنڈی ڈویژن میں دوسرے ڈویژنز کی نسبت آٹے اور چینی کی قیمتوں میں استحکام ہے۔آٹے کی فراہمی کو حکومت کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا گیا ہے۔

حکومت کی طرف سے سبسیڈائزڈ چینی بھی ایک دو دن تک اٹک، جہلم اور چکوال میں فراہم کر دی جائے گی جو 90 روپے فی کلو کے حساب سےفروخت ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی میں ٹماٹر پیاز اور آلو کی نئی بھی مستحکم ہیں صرف دال مونگ اور ماش کی قیمتوں میں تھوڑا سا تفاوت ہے جو جلد ٹھیک کر لیا جائے گا ۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے اجلاس سے لطاب کرتے ہوے بتایا کی گزشتہ ہفتے انہوں نے راولپنڈی کے 15 بڑے کیش اینڈ کیری سٹورز کو گراں فروشی پر سیل کیا جو عوام سے حکومت کے مقرر کردہ نرخوں سے ذاِئد وصول کر رہے تھے۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

کہا کہ تمام بڑے سٹوروں پر سی کاؤنٹر بنائے جائیں اور سبزی اور فروٹ منڈیوں میں ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس کے علاوہ کوئ وزٹ نہیں کریگا اور بولی کے عمل کا خود جائزہ لے گا اور بعد میں 12 گھنٹوں کے لیے اپنا ایک بندہ وہاں تعینات کریگا جو سارا دن ان منڈیوں میں زخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں تفاوت کو مانیٹر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر منڈی کے ساتھ ایک ہول سیل پوائنٹ بھی بنایا جاے اور ہر ضلع میں 15 سے 20 سہولت بازار قائم کیے جائیں تاکہ عوام حکومتی سبسیڈائزڈ آٹے اور چینی اور دیگر اشیاء سے مستفید ہوسکیں۔

انہوں نے تمام لوکل چینلز پر روزانہ کی بنیاد پر ان اشیاء خورونوش اور آٹے اور چینی کے ریٹس سے متعلق عوام کو آگاہی دینے کے احکامات بھی جاری کیے۔ ہورڈنگ پر بات کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ ہورڈنگ ایکٹ پر سختی سے عمل کیا جاے اور اس بات کا خیال رکھا جاے کہ چھوٹے دوکاندار جو 40 یا 50 بیگز رکھے ہوے ہیں پر جرمانہ عائد نہ کیا جاے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں