145

تاجروں اور صنعتکاروں کی فلاح وبہبود کے لیے مردان چیمبر آف کامرس تاریخی کردار ادا کر رہا ہے۔حاجی فیاض خان

تاجروں اور صنعتکاروں کی فلاح وبہبود کے لیے مردان چیمبر آف کامرس تاریخی کردار ادا کر رہا ہے۔حاجی فیاض خان

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)مردان مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات کا آج مردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے آفس آمد جس میں ضلع مردان کے تاجر ،سیاسی۔سماجی مذہبی رہنماء شامل تھے اس موقع پر نومنتخب ممبر ایگزیکٹیوکمیٹی بہادرشیرآفریدی بھی موجود تھے
مہمانوں نے مردان چیمبر کےنئے منتخب ہونے والے کابینہ کے ممبران کو مبارکباد پیش کیا اورمنتخب کابینہ ممبران کوہار پہنائے اورپھولوں کے گلدستے پیش کیئے مردان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے نومنتخب سینیئرنائب صدر فیاض خان نے آنے والے مہمانوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مردان کے تاجروں اور صنعتکاروں کے حقوق اور اُن کو زیادہ سے زیادہ معاشی سرگرمیوں کو ترقی دینے کیلئے مردان چیمبر آف کامرس اپنا تاریخی کردار ادا کرتا رہے رہے گا انہوں کہا کہ تاجر برادری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے

تاجربرادری کی خدمت کرنا ہمارا مشن ہے تاجروں کی فلاح و بہبود کیلئے اور ان کی مسائل کو اچھے طریقے سے حل کرنے کے لیے ہم تمام تر وسائل بروئے کار لاکر ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے،آخر میں نومنتخب صدر فیاض خان ایگزیکٹیوممبر بہادرشیرخان نے تمام مہمانوں کا اپنی اور کابینہ کی طرف سے مبارکباد دینے کے لیے چیمبرآمد پر شکرہہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں