مسلم لیگ(ن) ڈیرہ کا بڑا پاورشو/مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور حکومتی نااہلی کے خلاف داورکنڈی کی قیادت میں احتجاجی ریلی 132

مسلم لیگ(ن) ڈیرہ کا بڑا پاورشو/مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور حکومتی نااہلی کے خلاف داورکنڈی کی قیادت میں احتجاجی ریلی

مسلم لیگ(ن) ڈیرہ کا بڑا پاورشو/مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور حکومتی نااہلی کے خلاف داورکنڈی کی قیادت میں احتجاجی ریلی

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے) مسلم لیگ(ن) کا بڑا پاورشو، داورکنڈی کی قیدات میں مہنگائی، بے روزگاری اور حکومت کی نااہلی کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد، عوام کی بڑی تعداد میں شرکت، حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) ڈی آئی خان ڈویژن کی طرف سے مرکزی قیادت کی ہدایت پر ڈیرہ اسماعیل خان میں کمر توڑ مہنگائی، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور ناجائز جرمانوں،1600 سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کرنے سمیت دیگر عوامی مسائل پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی سنئیر نائب صدر داور خان کنڈی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی،

احتجاجی ریلی میں داورخان کنڈی کے علاوہ ملک سلیم چھینہ ایڈوکیٹ، اختر سعید ایڈوکیٹ، رحمت اللہ خان، وقارعالم ایڈوکیٹ، احسان کنڈی، نواب ایزد نواز سدوزئی، شکیل پراچہ، عثمان بیٹنی ایڈوکیٹ، علی محمد مروت، حفیظ اللہ گیلانی، وسیم خان محسود، نعیم خان وزیر، روشن ضمیر لغاری، عامر خان بابڑ، میربادشاہ بیٹنی، انجئینر وحید گل، احسان نون، دانش پرنس، بہرام خان مروت، دمساز خان، منتظر بیٹنی، آصف بارکزئی، یامین جان، نعمان خان گنڈہ پور سمیت دیگر ضلعی قائدین، پارٹی ورکر اور عام شہری شامل تھے،

داور کنڈی کی سربراہی میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سپورٹرز اور ورکرز نے قافلوں کی صورت میں بھرپور شرکت کی، پاکستان مسلم لیگ(ن) کی طرف سے تحریک انصاف حکومت کی عوام کش پالیسیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کے لیے حق نواز پارک ڈیرہ اسماعیل خان میں عوام کے لیے پنڈال سجایا گیا جہاں سے عوام نے ریلی کی صورت میں حق نواز پارک سے حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے کشمیر چوک تک، وہاں سے چوگلہ اور چوگلہ سے ٹاون ہال اور ڈسٹرکٹ ہسپتال سے ہوتے ہوئے واپس حقنواز پارک پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے، احتجاجی ریلی کے شرکاء نے راستے میں مختلف جگہوں پر ریلی مظاہرین سے خطاب کیا،

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے صوبائی سنئیر نائب صدر اور سابقہ ایم این اے داورخان کنڈی نے کہا کہ پاکستان پر اس وقت کرپٹ اور نااہل افراد قابض ہیں یہ حکومت عوام کے ووٹ سے نہیں بلکہ دھاندلی سے جیت کر اقتدار میں آئی ہے، انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت نے غریب کو جیتے جی ماردیا ہے،عوام کے کاروبار تباہ و برباد ہوگیے ہیں اور عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں، تاریخ کی بدترین مہنگائی نے عوام کو ہواس باختہ کردیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت کے پاس کوئی ویژن نہیں،

نااہل لوگوں سے نااہلی کی توقع ہی کی جاسکتی ہے، انہوں نے 1600 سرکاری ملازمین کی بحالی کا مطالبہ کیا، داور کنڈی نے کہا کہ ان شاءاللہ آئندہ شفاف الیکشن میں مسلم لیگ(ن) ایک بار پھر برسراقتدار آئے گی اور عوام کو مہنگائی، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ سے نجات دلائے گی، ریلی سے دیگر شرکاء نے بھی خطاب کیا جن میں وسیم محسود، ملک سلیم چھینہ، روشن ضمیر، نواب ایزد نواز، شکیل پراچہ، اخترسعید ایڈوکیٹ، رانش پرنس، آصف بارکزئی اور دیگر شامل تھے، شہر کے سیاسی طبقے داور کنڈی کی قیادت میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کو خاصی اہمیت دے رہے ہیں اور اسے داورکنڈی کا بھرپور پاور شو قرار دے رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں