وزیراعلیٰ سندھ کو لکھا گیا ڈاکٹر عبدالقدیر کا آخری خط منظرعام پر آگیا 157

وزیراعلیٰ سندھ کو لکھا گیا ڈاکٹر عبدالقدیر کا آخری خط منظرعام پر آگیا

وزیراعلیٰ سندھ کو لکھا گیا ڈاکٹر عبدالقدیر کا آخری خط منظرعام پر آگیا

وزیراعلیٰ سندھ کو لکھا گیا ڈاکٹر عبدالقدیر کا آخری خط منظرعام پر آگیا

ایسا لگتا ہے وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب میرے مرنے کی اچھی خبر سننے کا انتظار کررہے ہیں، ڈاکٹر عبدالقدیر کا خط— فوٹو:فائل
ایسا لگتا ہے وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب میرے مرنے کی اچھی خبر سننے کا انتظار کررہے ہیں، ڈاکٹر عبدالقدیر کا خط— فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو لکھا گیا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا  آخری خط سامنے آگیا۔

ڈاکٹرعبدالقدیرخان مرحوم  نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو 4 اکتوبر کو آخری خط لکھا۔ خط کے متن کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وزیراعلیٰ سندھ کے بھیجے جانے والے پھولوں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ الحمداللہ میری طبیعت اب بہتر ہے۔

اس مشکل وقت میں وزیراعلیٰ سندھ نے یاد رکھا میں ممنون ہوں،ڈاکٹر عبدالقدیر خان — فوٹو: سوشل میڈیا
اس مشکل وقت میں وزیراعلیٰ سندھ نے یاد رکھا میں ممنون ہوں،ڈاکٹر عبدالقدیر خان — فوٹو: سوشل میڈیا

ڈاکٹرعبدالقدیر کا خط میں کہناتھاکہ مجھے خوشی ہے میرے صوبے کے وزیراعلیٰ نے مجھے یاد رکھا۔

ان کا کہنا تھاکہ ایسا لگتاہے وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ بلوچستان، خیبرپختونخوا  اور پنجاب میرے مرنے کی اچھی خبر سننے کا انتظار کررہے ہیں۔

خط میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھاکہ اس مشکل وقت میں وزیراعلیٰ سندھ نے یاد رکھا میں ممنون ہوں۔

خیال رہے کہ آج علی الصبح محسن پاکستان اور نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ اسلام آباد کے ایچ 8 قبرستان میں سپردخاک کیا گیا جبکہ ان کی نماز جنازہ میں سیاسی و عسکری قیادت سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں