بہاولنگر فورٹ عباس جو میونسپل کمیٹی ادارہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ھے
بہاولنگر ( تحصیل رپورٹر۔ابو حمزہ ساجد ) ۔فورٹعباس جو میونسپل کمیٹی گٹروں پر ڈھکن شہر کی صفائی سٹریٹ لائیٹس صاف پانی نہ مہیا کر سکے اورڈیزل پٹرول کی مد میں لاکھوں ڈکار جائے اس کو عوام سے ٹیکس لینے کا کوئی حق نہیں۔میونسپل کمیٹی کی کوتاہیوں جیک سسٹم بے کار ہونے کی وجہ مختلف ٹائونز سے کڑوڑوں اکٹھے کرنے کے باوجود میونسپل کمیٹی بھو کی ننگی فلاپ ۔کرپشن کم کرکے گٹروں کے ڈھکن لگائے جا سکتے تھے افسوس صد افسوس یہ ادارہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ھے
۔سینٹری انسپکٹر سے سینٹری ورکر سمبھالے نہی جاتے اور نہ ہی کام لیا جاتا ھے۔ڈیزل اور پٹرول کی مد میں لاکھوں کرپشن کی نظر ھورہے ہیں اگر ان سے اتنے ڈیزل سے جو کام شہر میں ہوئے ہیں انکی تفصیل ان سے لی جائے جائے تب معلوم ہو گا کہ کرپشن کیوجہ سے کوٸی کام نہیں ھو سکا یہ ہماری تبدیلی سرکاد کے لیے لمحہ فکریہ ھے سی او ایم سی پرویز بٹ کا تاجروں اور سائیلین کے ساتھ ناروا سلوک روزانہ کا کام۔ صدر انجمن تاجران و صدر پریس کلب حاجی محمد سلیم زاہد اور سوشل وڈیجیٹل میڈیا حکومتتحصیل کنونیر ابو حمزہ ساجد نے وزیر بلدیات محمودالرشید ۔ڈپٹی کمشنر بہاولنگر محمد وسیم سے مطالبہ کیا کہ میونسپل کمیٹی فورٹ عباس کا کسی ایماندار افسر سےأڈٹ کروایا جائے۔