ڈی ایس پی ٹریفک کینٹ کی بغیر روٹ پرمٹ اور روٹ پورا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کاروائی 128

ڈی ایس پی ٹریفک کینٹ کی بغیر روٹ پرمٹ اور روٹ پورا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کاروائی

ڈی ایس پی ٹریفک کینٹ کی بغیر روٹ پرمٹ اور روٹ پورا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کاروائی

راولپنڈی (راجہ فرقان احمد) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک کینٹ کی اپنے سرکل میں بغیر روٹ پرمٹ ، روٹ پورا نہ کرنے اور زائد کرایہ لینے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف بھرپور کاروائی۔39گاڑیوں کوچالان جبکہ9 گاڑیاں تھانہ بند. تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کی ہدایات اور عوام الناس کی شکایات کے پیش نظر ڈی ایس پی ٹریفک کینٹ ملک مجید اختر نے اپنی زیر نگرانی اپنے سرکل میں بغیر روٹ پرمٹ ، روٹ پورا نہ کرنے اور سواریوں سے زائد کرایہ لینے پر پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف بھرپور کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے 21

گاڑیوں کو موقع پر چالان ٹکٹ جاری کروائے جبکہ روٹ پرمٹ نہ ہونے پر7گاڑیوں کو تھانہ میں بند کروایا۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹریفک پولیس شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے متحرک ہے جس کے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں پبلک سروس میں سفر کرنے والے مسافروں کی شکایات پر بلا تاخیر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انھوں نے ڈی ایس پی ٹریفک کینٹ کو خصوصی ہدایات جاری کیں کہ بغیر روٹ پر مٹ

،روٹ مکمل نہ کرنے اور زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پربلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک کینٹ ملک مجید اخترکاکہنا تھا کہ کاروائی کا مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ عوام الناس کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ان کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے۔دوران ڈرائیونگ ڈرائیور کی چھوٹی سی لا پرواہی اور غلطی کسی کی جان لے سکتی ہے ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے ہی سفرکو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں