سرکاری اہلکار اپنے آپ کو عوام کا خادم سمجھ کر اپنے فرائض منصبی انجام دیں ۔کمشنر مردان ڈویژن 150

سرکاری اہلکار اپنے آپ کو عوام کا خادم سمجھ کر اپنے فرائض منصبی انجام دیں ۔کمشنر مردان ڈویژن

سرکاری اہلکار اپنے آپ کو عوام کا خادم سمجھ کر اپنے فرائض منصبی انجام دیں ۔کمشنر مردان ڈویژن

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)کمشنر مردان ڈویژن سید عبد الجبار شاہ نے کہا ہے کہ تمام سرکاری اہلکار اپنے آپ کو عوام کا خادم سمجھ کر اپنے فرائض منصبی انجام دیں اور کار سرکار میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کیجائیگی، ان خیالات کا اظہار کمشنر مردان نے اپنے دفتر میں ماہانہ ریونیو اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر مردان ڈویژن نعیم اختر، ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان مجیب الرحمان، اے ڈی سی صوابی گوہر خان، اے ڈی سی فنانس مردان نیک محمد خان، اے سی مردان سمن عباس، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ کمشنر مردان نے سختی سے ہدایت کی کہ جس اہلکار کے خلاف شکایت موصول ہوئی تو اسکے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں جائیگی جو اسکی برخاستگی پر منتج ہوسکتی ہے لہٰذا سرکاری اہلکار اپنا قبلہ درست کرکے سرکاری امور کی انجام دہی میں کوتاہی اور لاپرواہی سے کام نہ لیں۔ اس موقع پر کمشنر مردان کو پچھلے ریونیو اجلاس میں کئے گئے

فیصلوں اور ان پر عمل درآمد اور ڈویژن کی موجودہ ریونیو صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر مردان نے زیر التواء کورٹ کیسز کے آہستہ ڈسپوزل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام کیسز کو جلد ازجلد نمٹائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکیں۔ کمشنر مردان نے ڈپٹی کمشنر ز کو ریونیو سے متعلق مسائل خاص طور پر فرد جمع بندی کی فراہمی، پٹوار خانوں کا معائنہ، انتقالات، کورٹ کیسز اور ریونیو ریکارڈ میں غلطیوں کو ٹھیک کرنے کے بارے میں خصوصی ہدایت جاری کیں۔

کمشنر مردان نے ہفتہ وار کورٹ دربار، کھلی کچہریوں کے انعقاد، بازاروں میں کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد، حکومتی زمینوں کو واگزار کرانے، پرائس چیکنگ، اشیائے خورد ونوش کی صفائی کی جانچ پڑتال کے حوالے سے بھی ہدایت جاری کیں، تاکہ عوام کو ارزاں نرخوں پر معیاری اشیا دستیاب ہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں