خانیوال رحمت اللعالمین سیرت کانفرنس وزیراعظم عمران خان کا وڈیولنک خطاب سننے کے لیے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں اہتمام
خانیوال (سعید احمد بھٹی) وزیراعظم عمران خان کا شان رحمت اللعالمین سیرت کانفرنس تقریب سے وڈیولنک خطاب سننے کے لیے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں اہتمام کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کے وڈیولنک خطاب میں ڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی سمیت اے ڈی سی اخترمنڈھیرا‘ڈپٹی سیکرٹری پی ٹی آئی جنوبی پنجاب سیدمصدق علی شاہ‘سیکرٹری گڈ گورننس شہباز احمد سیال‘ضلعی صدرخواتین ونگ زاہدہ فاطمہ‘ممبران امن کمیٹی‘علماء کرام‘سیاسی وسماجی عہدیداران وکارکنان نے بھرپور شرکت کی۔
وڈیو لنک میں شامل شرکاء کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کا شان رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام سمیت دیگر اقدامات اوربنی آخری الزمان محمدﷺ کی حیات طیبہ کی پیروری بارے اقدامات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے شان رحمت اللعالمین ویثرن کے مطابق اقدامات پر سو فیصد عمل کرایا جائیگا۔شرکاء وڈیولنک کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے حضرت محمد مصطفی ﷺ کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوؤں کی پیروری پرعملدرآمد کے اقدامات پر بھرپورساتھ دئیے جانے کاعز م کیا گیا۔