ٹھٹھہ ال ریاض انگلش لینگویج سینٹر شیخ مجید سندھی کالونی میں موٹیویشن سیمینار منعقد 154

ٹھٹھہ ال ریاض انگلش لینگویج سینٹر شیخ مجید سندھی کالونی میں موٹیویشن سیمینار منعقد

ٹھٹھہ ال ریاض انگلش لینگویج سینٹر شیخ مجید سندھی کالونی میں موٹیویشن سیمینار منعقد

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)ال ریاض انگلش لینگویج سینٹر شیخ مجید سندھی کالونی میں ایک سیمینار منعقد ہوا جہاں موٹیویشن اسپیکر کنگ آف ڈیبیٹ اویس ربانی نے لیکچر دیا جس میں طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اویس ربانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جو جوش و جذبہ میں یہاں کے طلبہ میں دیکھ رہا ہوں وہ قابل تعریف ہے انہوں نے لیکچر کے دوران بچوں کو عملی پریکٹس بھی کروائ اویس ربانی کا کہنا تھا

کہ دنیا کی ایسی کو ئی جگہ نہیں ہے جہاں انسان نہیں پہنچ سکا ہو اپنی سوچ اپنے خوابوں کو وسیع کریں اور بڑا سوچیں ٹارگٹ کو منتخب کر کے اسے حاصل کرنے کی کوشش کریں یہ نا سوچیں کہ یہ مجھ سے نھیں ھوگا جب آپ نے یہ سوچا تو سمجھو آپ کے دماغ نے پہلے سے ھار مان لی ہے اور ب آپ کبھی نہیں کرسکیں گے بلکہ یہ سوچینں کہ ھوگا ضرور ھوگا اس کیلئے کوشش محنت اور اخلاص ضروری ہے

تب کامیابی آپ کے قدم چومے گی سیمینار سے ارشاد النبی خان، عاقب ممتاز نے بھی خطاب کیا مہمان مقرریرین طلبہ و طالبات کی علمی تربیت اورذہانت سے متاثر ھوئے اور کہا کہ بہت جلد ھم کراچی کے طلباء کے ساتھ دھابیجی کے تمام اسکولوں کے ساتھ ایک اچھا پروگرام منعقد کریں گے اس موقعہ پر آصف آراٸیں، سر رياض احمد جوکيو، علی عباس کاتیار، یونس کاتیار اور دیگر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں