وزیراعظم نے1کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھالیکن الٹا 60 لاکھ افراد کو بےروزگار کردیا۔اختجاجی کیمپ سےمقررین کاخطاب 169

وزیراعظم نے1کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھالیکن الٹا 60 لاکھ افراد کو بےروزگار کردیا۔اختجاجی کیمپ سےمقررین کاخطاب

وزیراعظم نے1کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھالیکن الٹا 60 لاکھ افراد کو بےروزگار کردیا۔اختجاجی کیمپ سےمقررین کاخطاب

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)مردان پی ٹی آئی کی حکومت عوام دشمن حکومت ہے,1 کروڑ نوکریاں دینے کے بجاۓ 60 لاکھ کے قریب لوگوں کو بے روزگار کردیاگیاہے ,دوائیاں 100 سے 900 فیصد مہنگی ہوئی ہے,اشیاء ضروریہ کی قیمتیں 200 سے 300 فیصد بڑھ گئی ہے,

نااہل حکومت سے جان چھڑانا ہوگا,احتجاجی دھرنےسے مقررین کا خطاب,تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبے کے دوسرے شہروں کی طرح مردان میں بھی عوامی نیشنل پارٹی نے مہنگائی کےخلاف احتجاجی دھرنادیا,دھرنا صبح 8 بجے سے شروع ہوکر شام 6بجےاختتام پزیرہوا ,دھرنے سے خطاب کرتے ہوۓ سابق ناظم اعلیٰ وممبرقومی اسمبلی حمایت اللہ مایار, اے این پی کے ضلعی صدر سیدجمال باچہ,جنرل سیکرٹری ہارون خان,سٹی صدرعباس ثانی,جمال ناصر,جاوید یوسفزئی,

بن یامین ,تاجرتنظیموں کے صدور,ملگری وکیلان,ملگری استازان,ودیگرنےکہاپی ٹی آئی کی حکومت عوام دشمن حکومت ہےاورشدید مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہوگئی ہےانھوں نے کہاکہ درمیانہ طبقہ غریب جبکہ غریب غریب تر ہوگیاہے,انھوں نےکہاکہ20 کلو آٹا 750 کےبجاۓ 1450روپے,گھی 150 سے 350 روپے,چینی 68 روپے سے 110 روپے,پیٹرول 70 سے 127ہوگئی ہے,اشیاء ضروریہ کے قیمتیں تین سو فیصد بڑھ گئی ہے ادویات کے قیمتیں 100 سے 900 فیصد بڑھ کئی ہے,انھوں نے کہا کہ عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے,حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوچکی ہے,

وزیراعظم کی زمہ داری ہے کہ وہ عوام کو صحت, تعلیم اور روزگار فراہم کریں,وزیراعظم نے1کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھالیکن الٹا 60 لاکھ افراد کو بےروزگار کردیا,مقررین نے کہا کہ 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والوں نے لوگوں بے گھر کردیا,انھوں نے کہا کہ سرکاری محکموں میں کرپشن عام ہے بی آر ٹی,سکول فرنیچر,کتابوں,معدنیات,شجرکاری مہم اور خاص کر مالم جبہ میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی,انھوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے مد میں مرکزی حکومت ہمارے صوبے کی 700 روپے کا مقروض ہے جن پر مرکزی حکومت قابض ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں