ہارون آباد ایم پی اے ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری کی بیٹی کی شادی کی تقریب لاہور کے ایک نجی ہال میں ہوئی
ہارون آباد بیوروچیف خرم شہزاد ملک کی رپورٹ کے مطابق معروف سیاستدان سابق وفاقی وزیر قانون جناب چودھری عبدالغفور مرحوم کے بیٹے حلقہ پی پی 243 کے عوامی ایم پی اے ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری کی بیٹی کی شادی کی تقریب لاہور کے ایک نجی ہال میں ہوئی
معروف سیاستدان سابق وفاقی وزیر قانون جناب چودھری عبدالغفور مرحوم کے بیٹے حلقہ پی پی 243 کے عوامی ایم پی اے ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری کی بیٹی کی شادی کی تقریب لاہور کے ایک نجی ہال میں ہوئی شادی میں ملک بھر کے معروف سیاستدان، صنعتکار، سینیٹرز قومی اور صوبائی اسمبلی کے ممبران اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی جناب حمزہ شہباز شریف نے بھی خصوصی شرکت کی
ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 169 ہر دلعزیز شخصیت ایم این اے ڈویژن بہاولپور کے صدر جناب چوہدری نورالحسن تنویر، سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) ملک سجاد علوی، ڈویژن کے نائب صدر حاجی ارشد ملک، سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال، سینئر رہنما طلال چوہدری ، ایم پی اے عظمیٰ بخاری، ایم پی اے سمیرا کومل سینئر رہنما سعود مجید،
ایم پی اے فورٹ عباس ارشد لیڈر، ایم پی اے چوہدری کاشف، سابق سینیٹر چوہدری ظفر اقبال، ایم پی اے رانا رؤف، سردار منور ڈوگر، تحصیل ہارون آباد کے صدر چودھری مشتاق، تحصیل کے سینئر نائب صدر نیاز سکھیرا، نائب صدر ملک محمد شاہد، حسنین چوہدری، امانت رحمانی، ملک عبدالرزاق، سٹی صدر زاہد منیر، ہمایوں اسلام، محمد اکرم رحمانی، جنرل سیکریٹری ملک انور علوی، اشرف چوہان، حاجی اعجاز، رزاق خان ملکیرا کے علاوہ سیاسی اور سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی