155

مہمند پریس کلب میں ہنگامی اجلاس زیر صدارت مشترم خان منعقد

مہمند پریس کلب میں ہنگامی اجلاس زیر صدارت مشترم خان منعقد

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمند۔پشاورپریس کلب میں پولیس گردی آزادی صحافت پرحملہ تصورکرتے ہیں۔ملوث اہلکارفوری معطل کی جائے۔ جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔صدرمہمند پریس کلب،
مہمند پریس کلب میں ہنگامی اجلاس زیر صدارت مشترم خان منعقد ہوا۔ اجلاس میں پشاور پریس کلب پر پولیس کی طرف سے پریس کانفرنس کے دوران غنڈہ گردی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔انہوں نے حکومت سے پریس کانفرنس کرنے والوں کو حراساں کرنے اور پشاور پریس کلب کے معزز ممبران کو دھمکیاں دینے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی اور معطلی کا مطالبہ کیا۔

انہون نے پشاور پریس کلب پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا۔کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرنے والوں کو یر غمال بنایا گیا۔ مہمند پریس کلب کے صدر مشترم خان مہمند اور تمام ممبران نے ہرفورم پرپشاورپریس کلب کاساتھ دینے اور خیبر پختونخوا حکومت اور آئی جی پولیس سے ڈی ایس پی احسان شاہ اور ملوث اہلکاروں کے خلاف مثالی کارروائی کاپررزورمطالبہ کیا۔انہوں نے واضح الفاظ میں کہاکہ اگران کے خلاف کاروائی نہ کی گئی۔تو بھر پور طریقے سے احتجاج کیا جائے گا جبکہ آزادی صحافت پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائیگا۔ اس موقع پرمہمند صحافی برادری پشاور پریس کلب کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں