مردان۔ کمشنر آفس مردان میں سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات میں مفت ڈومیسائل کی فراہمی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد 162

مردان۔ کمشنر آفس مردان میں سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات میں مفت ڈومیسائل کی فراہمی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

مردان۔ کمشنر آفس مردان میں سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات میں مفت ڈومیسائل کی فراہمی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

مردان (شاہ باباحبیب عارف سے)کمشنر مردان ڈویژن سید عبد الجبار شاہ نے کہا ہے کہ طلبا و طالبات ہماری سوسائٹی کا اہم حصہ ہے، انکی فلاح و بہبود کیلئے ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سرکاری سکولوں کے 25 ہزار طلباء وطالبات میں مفت ڈومیسائل فراہمی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب میں ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف،محکمہ تعلیم کے نمائدوں، پریس کلب مردان کے ممبران، سرکاری سکولوں کے اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات شریک ہوئے اس موقع پر کمشنر مردان سید عبد الجبار شاہ نے کہا کہ ڈومیسائل بنانا طلبا ء و طالبات کے لئے ایک مشکل کام تھا

جس پر تقریبا 1500روپے خرچہ آتا تھا اور اس کے علاوہ انہیں بہت سارا وقت کچہریوں اور دیگر ضروری سرکاری دفاتر کے چکر لگانے میں ضائع کرنا پڑتا۔ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام سے طلباء و طلبات کو اس قسم کی پیچیدگیوں سے نجات مل گئی اور انہیں بغیرکسی خرچہ کےگھر کی دہلیز پر ڈومیسائل فراہمی ممکن ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرمردان حبیب اللہ عارف نےاپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے

کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے جون کے مہینے میں ایک پائیلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جس میں ضلع مردان کے تمام سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات کا ڈیٹا اکھٹا کرکے کام کا آغاز کیا گیا، اور انہیں گھر کی دہلیز پر بغیر کسی بیان حلفی، ریونیو سٹاف کی تصدیق اور کچہریوں کے چکر کے انہیں مفت ڈومیسائل فراہم کئے گئے، انہوں کہا کہ ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے 25 ہزار طلبا و طالبات میں ڈومیسائل تقسیم کرنے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہےانہوں نے مذید کہا کہ اس سارے عمل میں صرف پرنسپل کی تصدیق ضروری ہوتی ہے اور دو تین دن میں سارا عمل مکمل ہوتا ہے آخر میں کمشنر مردان نے ڈپٹی کمشنر مردان کے ہمراہ طلبا و طالبات میں مذکورہ پائیلٹ پراجیکٹ کے کامیابی سے مکمل ہونے کے موقع پر مفت ڈومیسائل تقسیم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں