پشاور پریس کلب مذاکراتی کمیٹی نے پختون روایات کے مطابق پولیس جرگہ کی آمد کو قبول کیا۔اراکین کمیٹی 259

پشاور پریس کلب مذاکراتی کمیٹی نے پختون روایات کے مطابق پولیس جرگہ کی آمد کو قبول کیا۔اراکین کمیٹی

پشاور پریس کلب مذاکراتی کمیٹی نے پختون روایات کے مطابق پولیس جرگہ کی آمد کو قبول کیا۔اراکین کمیٹی

خیبرپختونخواء(شاہ باباحبیب عارف سے)پشاور پریس کلب میں خواجہ سراؤں کی پریس کانفرنس کے دوران ڈی ایس پی کینٹ احسان شاہ کی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کے حوالے سے دوسرے روز بھی پولیس افسران کا جرگہ پشاور پریس کلب آیا جرگہ کی قیادت سی سی پی او پشاور ڈی آئی جی عباس احسن کر رہے تھے، پولیس حکام نے پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض،

خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر فدا خٹک، پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عمران بخاری اور ارکان گورننگ باڈی عارف یوسفزئی و عرفان موسیٰ زئی پر مشتمل پشاور پریس کلب اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کی۔مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کی جبکہ اس موقع پر میاں فاروق فراق اور دیگر سینیئر صحافی بھی موجود تھے، پولیس افسران کے جرگہ نے منگل کے روز پریس کلب میں پیش آنے والے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور اس پر غیرمشروط معذرت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پولیس اور پشاور پریس کلب کے درمیان احترام اور قربانی کا اٹوٹ رشتہ ہے کہ 2009 میں یہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے خودکش حملہ آور سے لپٹ کر خود جانوں کی قربانی دی لیکن خودکش بمبار کو کلب کی عمارت میں داخل نہ ہونے دیا، پولیس کو پریس کلب کے

تقدس اور احترام کا پورا احساس ہے اس طرح پولیس ڈیپارٹمنٹ صحافت اور اظہار کی آزادی پر بھی پورا یقین رکھتی ہے سی سی پی او نے کہا کہ اس ضمن میں وہ پہلے ہی مذکورہ پولیس افسر کے اقدام پر انکوائری آرڈر کرچکے ہیں اور پشاور پریس کلب کے وقار کے لئے محکمہ پولیس کی جانب سے ہر وہ اقدام اٹھایا جائے گا جس سے صحافی برادری کی تسلی ہوتی ہے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ آئندہ ایسا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔اس موقع پر ڈی ایس پی احسان شاہ نے منگل کے روز کے واقعہ کے حوالے سے حلفیہ طور پر کہا کہ وہ پریس کانفرنس میں مداخلت یا رکوانے کی

غرض سے نہیں آئے تھے اور وہاں موجود صحافیوں کے ساتھ ان کی بحث مباحثہ محض غلط فہمی کی بنا پر ہوئی جس کے لئے وہ دلی طور پر معذرت خواہ ہیں۔پولیس حکام کے جرگہ کی دوسرے روز بھی پریس کلب آمد، منگل کے روز کے واقعہ پر معذرت اور اس ضمن میں مناسب کارروائی کی یقین دہانی پر مذاکراتی کمیٹی نے پختون روایات کے مطابق جرگہ کی آمد کو قبول کیا۔ مذاکراتی کمیٹی نے منگل کے واقعہ کے حوالے سے پشاور پریس کلب اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے معزز ارکان کے اتحاد و اتفاق کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، ملک۔بھر کے پریس کلب، صحافتی و سماجی تنظیموں، سیاسی جماعتوں اور شخصیات کا خصوصیت سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے پشاور پریس کلب کے واقعہ پر اظہار یکجہتی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں