خانیوال کرائم کنٹرول کا جائزہ لینے بارے ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کا اانعقاد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر
خانیوال15اکتوبر21(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم کی زیرصدارت کرائم کنٹرول کا جائزہ لینے بارے ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کا اانعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلام مرتضیٰ بھٹی‘ایس ڈی پی او ز اورایس ایچ اوز نے شرکت کی۔دوران میٹنگ چاروں تحصیلوں میں پولیس کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہاکہ پولیس افسران ضلع بھر میں جرائم کی روک تھام کے لیے انسدادی کاروائیوں میں بہتری لائیں‘زیر تفتیش سنگین مقدمات کو جلد میرٹ پر حل کریں
اورچالان بروقت عدالتوں میں جمع کروائیں‘زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان اور اشتہاری مجرمان کو گرفتار کریں‘تمام پولیس اسٹیشن کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں تھانہ جات عوام الناس کے تحفظ کی علامت ہونے چائیے‘پولیس افسران پکار 15کی کالز پر ریسپانس ٹائم مزید بہتر کریں۔انہوں نے کہاکہتمام افسران کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں اور جرائم کی شرح کنٹرول کرنے کیلئے فیلڈ میں بہترین صلاحتیوں کا مظاہرہ کریں تمام نوعیت کے مقدمات کے فوری اندارج کو ہرصورت یقینی بنایا جائے‘
ایس ایچ اوزتھانہ جات میں لوگوں کے مسائل سن کر حل کریں۔انہوں نے کہاکہ پولیس حراست میں تشدد پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائیگی‘خانیوال میں امن وعامہ کوبرقرار رکھنے کے لیے ہمہ وقت الرٹ اورمحترک رہیں‘منشیات فروشوں‘ناجائز اسلحہ مافیا‘چوری‘ڈکیتی‘راہزنی‘قتل‘اقدام قتل‘سرقہ بالجبرجیسے سنگین نوعیت میں ملوث ملزمان کو گرفتاری کویقینی بنائیں۔ڈی پی او نے کہاکہ فرائض منصبی میں غفلت‘کوتاہی اورعوام الناس کے ساتھ ناروانہ رویہ رکھنے والے پولیس افسران کا سخت احتساب کیا جائیگا۔