مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے غریب لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں۔حاجی فیاض خان 168

مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے غریب لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں۔حاجی فیاض خان

مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے غریب لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں۔حاجی فیاض خان

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)مردان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر پٹرول بم حملہ ہےعوام پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری کی وجہ سے پریشان تھی۔ اشیاء خوردونوش سے لیکر بجلی گیس۔ ادویات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے اوپر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے ان خیالات کا اظہار مردان جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی صدر حاجی محمد فیاض خان نےمقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی۔

وزراء سارا دن اپوزیشن کے خلاف پریس کانفرنس میں مصروف رہتے ہیں۔ اور عوام آۓ روز بڑھتی ہوئی مہنگائی کیوجہ سے ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں حاجی فیاض خان نے کہا کہ تبدیلی سرکار مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے غریب لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا جے یو پی ہی عوامی جماعت ہے جس کو غریبوں۔ کسانوں اور مزدوروں کا احساس ہے۔ اگلی حکومت میں ان شاءاللہ جے یو پی کا بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اس بار عوام جمعیت علماء پاکستان کی قیادت پر اعتماد کامظاہرہ کرے اور آنے والے الیکشن میں جے یو پی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں