حساس معاملات کوچہ و بازار میں لانے والے دشمن قوتوں کو تقویت بخش رہے ہیں 328

حساس معاملات کوچہ و بازار میں لانے والے دشمن قوتوں کو تقویت بخش رہے ہیں

حساس معاملات کوچہ و بازار میں لانے والے دشمن قوتوں کو تقویت بخش رہے ہیں

آج کی بات۔شاہ باباحبیب عارف کیساتھ

فوج اور حکومت کا ایک صفحے پر نہ ہونے کا تاثر صرف دشمن کو خوش کرسکتاہے حکمران دانشمندی کا ثبوت دیں افواج پاکستان نے عالمی امن اور پاکستان کے تحفظ کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں پاک فوج کے لاتعداد سپوت دہشت گردی کانشانہ بنے ایسے میں فوج کے حساس معاملات کو کوچہ وبازار میں لانے والے دشمن قوتوں کو تقویت بخش رہے ہیں افواج پاکستان ایک طاقت ہے جن کا لوہا ساری دنیا مانتی ہے دشمن اس طاقت میں بگاڑ چاہتا ہے اس لیے حکمران اور سیاستدان اپنے قول و فعل پرضرور سوچ بچارکریں سب سے پہلے ملک میں بسنے والوں کا تحفظ اور آئین کے مطابق عزت و احترام میں اضافہ کریں پوری دنیا جانتی ہے

کہ پاکستان گذشتہ چار دہائیوں سے دہشت گردی کا نشانہ بناہوا ہے پھر کرونا وائرس کی آمد سے جو خوف وہراس پھیلا وہ دہشتگردی سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوا جس کیوجہ سے ملک کی معشیت تباہ اور قوم کی جانی نقصان کیساتھ ساتھ کاروباری نقصان بھی ہوا جسکا سلسلہ ابھی تھما نہیں توایسے وقت میں جب اس خطے میں تبدیلیاں آرہی ہیں اور پاکستان ان گنت اندرونی بیرونی دشمنوں میں گھرا ہے توایسے میں ہر محب وطن کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔دیکھاجاۓ تو ہر گزرتے روز کے ساتھ دنیا میں ظلم وجبر کا اضافہ ہورہا ہے

مظلوموں غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں دنیا میں منافقت کا راج مظلوم عوام کے دکھوں اور کرب میں مزید اضافہ کررہا ہے آج ملک میں غریب عوام تو ہے ہی تباہ لیکن متوسط طبقہ بھی موجودہ بدترین صورت حال میں فریاد کناں ہے اور اس حکومت کی مثال ایساہی ہے کہ ایک پیر صاحب سے ایک مرید نے پوچھا کہ اگر ہمارے حکمران کرپٹ ہیں تو عوام ان کو بار بار منتخب کیوں کرتے ہیں۔۔؟
پیر صاحب مسکرا کر کہنے لگے کہ ایک جگہ نماز کھڑی تھی ایک راہگیر بھی نماز میں شامل ہوا اچانک اس کی نظر امام کے کپڑوں پر گئی کہ وہ گندے تھے نماز کے بعد ساتھ بیھٹے شخص سے پوچھا کہ ایسے شخص کو کیوں آگے کرتے ہو جنکے کپڑے بھی ناپاک ہوتے ہیں۔۔۔؟ شخص نے بتایا کہ کپڑے اس کے تب خراب ہوتے ہیں جب یہ شراب پی جاتا ہے۔راہگیر حیران ہوکر شراب بھی پیتا ہے پھر بھی اسے نماز کے لیے آگے کرتے ہو۔۔؟ شخص نہیں نہیں یہ جب جوا۶ ہارتا ہے تو تب شراب پیتا ہے۔راہگیر؛

شراب پیتا ہے جوا۶ کھیلتا ہے پھر بھی اس کے پیچھے نماز پڑھتے ہو۔۔۔؟شخص:- کیا کریں پیھچےکھڑا کرتے ہیں تو تمام نمازیوں کے جوتے چرا لیتا ہے اس لئے مجبوری ہے کہ اس کو آگے ہی کھڑا کر لیں عوام بدترین مہنگائی سے پریشان ہیں اور یہاں رپورٹ سب اوکے دی جارہی ہے۔اور بادشاہ سلامت خوش ہیں ۔کہ آئندہ پانچ سال کی بھی خوشخبریاں پیشی خدمت کی جارہی ہیں

اور عوام کیا کہہ رہی ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی توسط سے گھی پر تقریباً فی کلو ایک سو دس روپے، پیٹرول پر گیارہ روپے، اور بجلی پر دو روپے فی یونٹ بڑھانے پر معزز عدلیہ اور افواج پاکستان اور ملک میں موجود تمام کاروباری اداروں کو ہم لاچار عوام دل کی گہرائیوں سےخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔!!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں