حکومت پاکستان بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ، چوہدری محمد عارف،چوہدری مہربان،چوہدری ناظم حسین 99

حکومت پاکستان بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ، چوہدری محمد عارف،چوہدری مہربان،چوہدری ناظم حسین

حکومت پاکستان بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ، چوہدری محمد عارف،چوہدری مہربان،چوہدری ناظم حسین

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے)پیپلز پارٹی ضلع میرپورکے سابق نائب صدر چوہدری ناظم حسین،پیپلز پارٹی اندراہ کلاں کے رہنما ٹھیکیدار چوہدری مہربان اور پیپلز پارٹی نیوسٹی کے رہنما چوہدری محمد عارف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آمڈ آیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام کے لئے پریشانی کا باعث ہے۔فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اعتدال پر لائیں جائیں اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ہوچکی ہے۔پاکستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت ہی پاکستان کو درپیش مسائل سے باہر نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جلد پاکستان میں عوامی حکومت قائم کر کے پاکستان کی معیشت کو مظبوط کریں گے اور پیٹرولیم مصنوعات سمیت مہنگائی کی قیمتوں پر کنٹرول کر کے عوام کو بھرپور ریلیف دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں