صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوھدری کے دست راست نمبردار نیاز علی مرحوم کی تیسری برسی عقیدت و احترام سے ڈیرہ نمبرداراں اسلام گڑھ میں منائی گئی 135

صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوھدری کے دست راست نمبردار نیاز علی مرحوم کی تیسری برسی عقیدت و احترام سے ڈیرہ نمبرداراں اسلام گڑھ میں منائی گئی

صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوھدری کے دست راست نمبردار نیاز علی مرحوم کی تیسری برسی عقیدت و احترام سے ڈیرہ نمبرداراں اسلام گڑھ میں منائی گئی

اسلام گڑھ(نامہ نگار) صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوھدری کے دست راست نمبردار نیاز علی مرحوم کی تیسری برسی عقیدت و احترام سے ڈیرہ نمبرداراں اسلام گڑھ میں منائی گئی، صدر بیرسٹر سلطان محمود چوھدری کی خصوصی شرکت، پیر خواجہ محمد زکریا نعمانی سجادہ نشین ڈنگروٹ شریف مہمان خصوصی تھے۔ نمبردار نیاز علی مرحوم کے فرزندان ابرار نیاز ایڈوکیٹ، چوھدری جبار نیاز، چوھدری امجد علی میزبان محفل تھے۔تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری محمد زمان سلطانی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد حبیب رضا نے حاصل کی۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض علامہ اظہر ساجد نے سرانجام دیے۔

اس موقع پر جن دیگر مقررین نے خطاب کیا ان میں پیرزادہ علامہ طیب عثمان صدیقی،پروفیسر غلام مصطفی اور نمبردار نیاز علی کے درینہ دوست کے ڈی چوھدری شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نمبردار نیاز علی مرحوم کی تیسری برسی ڈیرہ نمبرداراں مواہ رڑاہ میں عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر اپنے خطاب ذیشان میں پیر خواجہ زکریا نعمانی نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہم پر سب سے بڑا جو احسان کیا ہے وہ یہ ہے کہ ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امتی بنایا۔ جس رب نے بن مانگے ہم پر اتنا کرم کیا

اگر اس سے مانگا جائے تو وہ کتنا عطا فرمائے گا۔ اللہ پاک نے ہمیں چن لیا ہے۔ اگر ہم اللہ پاک کے احکامات کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھال لیں تو ہم کبھی بھی ناکام نہیں ہوسکتے۔ پاکستان اولیا اللہ کا فیضان ہے اور کشمیر اولیا اللہ کی تصویر ہے۔ جن لوگوں کی نسبت اللہ والوں کے ساتھ ہوتی ہے وہ ضرور اس کا فیض پاتے ہں۔ نمبردار نیاز علی مرحوم اللہ والوں سے خاص لگاو رکھتے تھے اور ان کے بہت قدردان تھے۔ وہ اللہ والوں کے در پر حاضری دینا اپنی خوش بختی سمجھتے تھے۔ یہ انہی اولیا کرام کی کرامات ہیں

کہ آج نمبردار نیاز علی مرحوم کو اس دنیا سے رخصت ہوئے تین برس گزر گئے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کواسی طرح یاد کیا جارہا ہے۔ اللہ پاک کا کرم ہے کہ ان فرزندان بھی ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں دعا ہے کہ اللہ پاک ان کے درجات میں بلندیاں عطا فرمائیں۔اس موقع پر صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوھدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ نمبردار نیاز علی مرحوم میرے والد چوھدری نور حسین مرحوم کے ساتھ چلتے رہے۔ جب میں برطانیہ سے اپنی تعلیم مکمل کرکے واپس آیا تو میرے والد مرحوم نے نمبر دار نیاز علی مرحوم سے میرا تعارف کروایا اور مجھے ان کی یہ آج بھی یاد ہے کہ انہوں نے کہا کہ نمبردار نیاز علی مرحوم ساری زندگی تمہارا ساتھ نہیں چھوڑیں گے اور پھر وقت نے ثابت کیا کہ نمبردار نیاز علی مرحوم اپنی آخری سانس تک ہر مشکل گھڑی میں کھڑے رہے۔

مجھے ان پر بھائیوں کی طرح اعتماد تھا۔ ان کی وفات کے بعد ان کے فرزندان نے بھی میرا اس طرح ساتھ دیا اور آج تک دے رہے ہیں۔ نمبردار نیاز علی مرحوم جیسے مخلص ساتھی کسی نعمت سے کم نہیں ہوتے۔ ان کی کمی کبھی بھی پوری نہیں ہوسکتی۔ اللہ پاک ان کے درجات میں بلندیاں عطا فرمائیں۔ اس موقع پر نمبر دار نیاز علی مرحوم کے فرزند چوھدری ابرار نیاز ایڈوکیٹ نے تمام حاضرین اور بالخصوص صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوھدری کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر اس تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے والد مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے بیرسٹر سلطان محمود چوھدری کو بھی یقین دہانی کروائی کہ وہ اپنے والد کی طرح ان کا ساتھ نبھاتے رہیں گے۔ تقریب کے اختتام پر فاتحہ خوانی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں