ہماری کوشش ہے کہ دونوں چیمبروں کے آپس کے مسائل ختم ہو جائے۔کلیم اللہ امجد 136

ہماری کوشش ہے کہ دونوں چیمبروں کے آپس کے مسائل ختم ہو جائے۔کلیم اللہ امجد

ہماری کوشش ہے کہ دونوں چیمبروں کے آپس کے مسائل ختم ہو جائے۔کلیم اللہ امجد

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)مرکزی تنظیم تاجران و سمال چیمبر آف کامرس اینڈ سمال ٹریڈرز کےصدر احسان اللہ باچہ نےکہاہےکہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے میدان میں کھڑے ہیں ، مہنگائی اور سیل ٹیکس میں آئے روز اضافے کے خلاف ملکی سطح پر اسلام آباد فیض آباد میں 26 اکتوبرکو دھرنا دیں گے

۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان پریس کلب مردان میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر کلیم اللہ امجد کی شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سمال چیمبر آف کامرس اینڈ سمال ٹریڈرز کے سینئیر نائب صدر حاجی میرافضل، غلام حسین صراف، حاجی محمد اسلام,مصطفیٰ کمال ودیگر موجود تھے

۔مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر کلیم اللہ امجد نےکہا کہ ہماری کوشش ہے کہ دونوں چیمبروں کے آپس کے مسائل ختم ہو جائے تاکہ ضلع کی ترقی کا سفر تیز ہوجائے. اس موقع تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری احسان باچہ نے کہا کہ کسی بھی وقت احتساب کےلئے تیار ہوں ہر قدم پر تاجروں کی فلاح و پہبود کےلئے کام کیا ہے. مگر اس کے برعکس مردان چیمبر آف کامرس

اینڈ انڈسٹری سے بھی عوام کے کروڑوں روپے کا حساب کیا جائے تاکپ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے. اس موقع پر تاجر برادری نے کہا کہ ہم کسی بھی مردان کی ترقی کےلئے دیگر تاجر تنظیموں بشمول مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے مزاکرات کےلئے تیار ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں